Mon, 13 Jun 2022 13:27:20
بنگلوریونیورسٹی کے احاطہ میں بی جے پی کے فلیکس،بینرس کیوں لگائے جارہے ہیں؟یہ تعلیمی ادارہ ہے،یہاں سیاسی پارٹی بازی نہ کریں،یونیورسٹی میں سیاسی فلیکس اوربینر نہ لگائے جائیں۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 13:18:16
21جون کو میسور وکے شاہی محل کے احاطے میں انٹرنیشنل یوگا ڈے پروگرام کو منظم طریقے سے منعقد کرنے کیلئے کئی ریہرسل کئے جارہے ہیں۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 13:14:37
راجیہ سبھاانتخابات میں بی جے پی کے تیسرے امیدوار کی کامیابی کیلئے سدارامیاہی اصل سبب ہیں۔یہ بات سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپانے کہی۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 12:47:26
کولار اور چکبالاپور ضلع کے تمام تالابوں کو اگلے دو سالوں میں یتناہولے منصوبے کا پانی فراہم کیاجائے گا۔ ایک سال کے اندر ضلع کی سرحد تک یتناہولے منصوبے کا پانی آجائے گا۔ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن و ہیلتھ ڈاکٹر کے سدھا کرنے کیا۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 12:43:26
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے پارٹی کے صدر دفتر سے ای ڈی کے دفتر تک پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سینکڑوں کارکنان اور لیڈران کے ساتھ مارچ نکالا۔ پارٹی کارکنان کو ای ڈی کے دفتر سے کم از کم ایک کلومیٹر دور روک لیا گیا اور پولیس نے وہیں بیریکیڈنگ لگا دی۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 12:37:57
اپوزیشن لیڈر وسابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سبسیڈی اسکیموں کو بند کرکے کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 12:31:37
ڈاکٹر محمد سعد بلگامی امیر حلقہ جماعت اسلامی کرناٹکا نے ملت اسلامیہ کو ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ آزمائش ایمان کی راہ کا ایک لازمی حصہ رہا ہے اور یہ آزمائشیں مومن کو اونچا اٹھانے کے لئے آتی ہیں، حق و باطل کی اس کشمکش میں ہمیشہ کامیابی حق ہی کی ہوتی ہے۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 12:08:50
بنگلورو شہر کی چامراج پیٹ عید گاہ میں شرپسندانہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے ہفتہ کے روز محکمہ پولیس کی طرف سے نصب کروائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے کھمبوں کو شرپسندوں نے گرا دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy