Tue, 14 Jun 2022 11:42:50
صدارتی انتخاب سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگیں جاری ہیں۔ اتفاق رائے سے امیدوار کی تلاش تیز ہو رہی ہے۔ ان میٹنگوں میں شرد پوار کا نام بھی سامنے آ رہا ہے، توقع ہے کہ وہ بھارت کے اعلیٰ عہدے کے انتخاب کیلئے اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔ کانگریس نے مبینہ طور پر صدر کے عہدے کیلئے شرد پوار کو اپنی حمایت سے آگاہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے نے پارٹی سربراہ سونیا گاندھی ک
View more
Tue, 14 Jun 2022 11:37:37
ریاست اترپردیش میں گذشتہ تین دنوں سے جاری غیر قانونی انہدامی کاروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔نوپور شرما اور نوین جندال کی جانب سے توہین رسول ﷺ کیئے جانے بعد کانپور شہر میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فساد پھوٹ پڑا تھا۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 11:12:19
)نیشنل ہیرالڈ نیوز پیپر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے سامنے پیش ہوئے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی نے ان سے کئی سوالات کئے۔ لیکن اس دوران کانگریس کے کارکن مودی حکومت کے خلاف تقریباًتمام ریاستوں میں سراپااحتجاج رہے۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 11:08:29
اتوار کو اترپردیش کی یوگی حکومت نے مبینہ طور پر پریاگ راج تشدد کے ماسٹر مائنڈ محمد جاوید عارف جاوید پمپ کا گھر بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 20:35:37
کیرالہ سے مکہ کے لئے حج کے سفر پر پیدل نکلنے والا 30 سالہ نوجوان شِہاب چھوٹھور منگل صبح قریب آٹھ بجے بھٹکل اور اُترکنڑا سرحد میں داخل ہوا، جہاں گورٹے، بیلکے ، سرپن کٹہ ، پورورگا اور عثمان نگر میں عوام ان کے ساتھ جڑتےچلے گئے اور جگہ جگہ استقبال کرتے ہوئے ان کو ساتھ لے کر قریب پونے نو بجے بھٹکل نور مسجد پہنچے۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 20:20:48
حکومت جس لاقانونیت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی ملزموں کے ساتھ مجرموں کا سا سلوک کر رہی ہے حد درجہ افسوس ناک اور خود دہشت گردی کی ایک صورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کیا ہے۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 19:10:49
کرناٹک کے ساحلی اضلاع بالخصوص دکشن کنڑا، اُڈپی اور اُترکنڑا سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں گذشتہ تین چار دنوں سے موسلادھار بارش جاری ہے جس کے چلتے سبرامنیا سے بینگلورو کی طرف جا رہی چلتی کے ایس آر ٹی سی بس پر ایک بڑا درخت گر نے کے نتیجے میں بس کو شدید نقصان پہنچا لیکن مسافر بال بال بچ گئے۔ واردات مینگلور سے قریب 82 کلو میٹر دور کڈبا میں سبرامنیا - گونڈیا ریاستی ہائی وے پر اتوار کو پیش آیا۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 19:07:50
نصابی کتب میں ترمیم کے نام پر ریاستی گیت، ریاستی جھنڈے اور راشٹر کوی کوئمپو کی توہین کرنے والے نصابی کتب جائزہ کمیٹی کے سابق صدر روہیت چکرا تیرتھا کی گرفتاری اور اس کی حمایت کرنے والے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے 150 سے زائد مٹھ کے سربراہوں ، مختلف تنظیموں اور ہوراٹا سمیتیوں کی جانب سے 18 جون کو بینگلورو میں زبردست احتجاجی مظاہرا ہوگا۔
View more
Mon, 13 Jun 2022 18:20:40
کرناٹک کے ویسٹرن ٹیچرس حلقہ میں آج ہوئے ودھان پریشد انتخابات میں بھٹکل میں 81.99 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ یعنی بھٹکل تعلقہ میں 211رائے دہندگان میں سے 173 ٹیچروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 173 میں ووٹ دینے والے مرد ٹیچرس 109 اور خواتین ٹیچر س 64 رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy