Sun, 26 Jun 2022 13:28:58
کڈبا تعلقہ کے نیلیاڈی کی رہنے والی ایک خاتون ٹیچر اپنے بیٹے کی غفلت کی وجہ سے آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئی جس میں اسے اپنے بینک کھاتہ سے 7.47 لاکھ روپے گنوانے پڑے ۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 13:23:06
منگلورو ایئر پورٹ سے شہر تک آمد و رفت کے لئے جلد ہی کے ایس آر ٹی سی کی بسیں چلائے جانے کی توقع ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی سیکریٹری پشپا وی ایس نے اس ضمن میں کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی مسافروں کی سہولت کے لئے بنگلورو میں چلائی جارہی اسکیم کی طرح منگلورو میں بھی شہر اور ایئر پورٹ کے درمیان سرکاری بسیں چلائی جائیں ۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 12:36:28
گجرات فساد کی وسیع تر سازش کیس سے متعلق ذکیہ جعفری کی پٹیشن سپریم کورٹ سے مسترد ہوتے ہی گجرات اے ٹی ایس سرگرم ہوگئی اور سنیچر کو اس نے معروف سماجی خدمت گار اور گجرات فساد میں مجرموں کو سزا دلوانے کیلئے کوشاں رہنے والی ٹیسٹا سیتلواد کو ممبئی کے جو ہو میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 17:05:29
ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ سمندر میں ڈوب کر چار طلبہ ہلاک ہوگئے جس میں سے دو کی نعشیں سمندر سے برآمدکرلی گئی ہیں، دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ حادثہ کمٹہ کے بالا نامی مقام پر سنیچر دوپہر پیش آیا۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 17:03:09
شہر کے نارتھ ایسٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق کاسبا بازار میں نصب کیا گیا موبائل نیٹ ورک ٹاور اپنی جگہ سے چوری ہوگیا ہے ۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 16:19:15
شہر کے مضافات پڈیل آلپے کے قریب الیکٹرک اسکوٹر کے شو روم میں اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے 30 سے زائد اسکوٹر خاک ہوگئے جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 16:01:38
نصابی کتابوں کی جائزہ کمیٹی کی طرف سے دسویں جماعت کے نصاب سے سماجی مصلح نارائن گرو سے متعلق سبق نکال دئے جانے سے ناراض بیلّوا طبقہ کی طرف سے سنیچر 25 جون کی شام کو شہر کے نوبھارت سرکل کے قریب احتجاجی مظاہرا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 15:13:47
ضلع دکشن کنڑا کے سولیا تعلقہ کے کئی مقامات پر آج سنیچر صبح 9.09 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا دورانیہ ایک اندازے کے مطابق 45 سیکنڈ تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا پیمانہ 2.7 میگنی ٹیوڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 12:25:36
بنگلوروشہر کی چامراج پیٹ عیدگاہ کی ملکیت کے متعلق گزشتہ چند دنوں سے جاری انتشار ختم ہونے اور اس سلسلہ میں بی بی ایم پی چیف کمشنر تشار گری ناتھ کی طرف سے اس اعلان پر کہ یہ عید گاہ میدان وقف کی املاک ہے، سابق ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقف املاک کی حفاظت کے لئے تمام ذمہ داروں کے تعاون سے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy