Mon, 27 Jun 2022 13:42:56
شمس الدین سرکل کے قریب 9 جون کو چند لوگوں کے بیچ ہوئی مارپیٹ کے بعد ضروری کارروائی نہ کرنے کی پاداش میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں ۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 13:21:43
یوپی اسمبلی کی رامپور سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم رضا کی ہار کے بعد سابق کابینہ وزیر اعظم خان نے حکومت، انتظامیہ اور پولیس پر اپنی بھڑاس نکالی۔ خیال رہے کہ اتر پردیش کی اعظم گڑھ اور رامپور لوک سبھا سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 13:10:01
12ویں جماعت میں پولیٹکل سائنس پڑھنے والے طلبا کو اب NCERTکی کتابوں میں 2002کے گجرات فسادات کے بارے میں کچھ نہیں ملے گا-27 فروری 2002کو ایودھیا سے لوٹ رہی سابرمتی ایکسپریس کے کوچ ایس 6میں گودھرا اسٹیشن پر آگ لگانے کا واقعہ ہوا تھا-
View more
Mon, 27 Jun 2022 13:04:11
کسان رہنما کوڈی ہلی چندر شیکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ایم ایس پی (کم سے کم تائیدی قیمت) جاری کرے اور ریاستی حکومت یہاں اس کا مناسب ڈھنگ سے نفاذ کرے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 12:58:49
ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ہدایت دی کہ شہر کے ہیبال، مہادیو پورہ آؤٹر رنگ روڈ، سلک بورڈ جنکشن، سینٹ جانس اسپتال، بھٹرہلی جنکشن، وائٹ فیلڈ روڈ سمیت 10اہم علاقوں میں ٹرافک پر قابو پانے کے ساتھ ٹرافک سگنلوں کا سنکروفائز کیا جائے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 12:55:10
آرایس ایس کے اہم لیڈروں کے لیے اراکین اسمبلی اوروزراء کی جانب سے برابرکمیشن جارہاہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے رقم اکھٹاکرنے کی کارروائی آرایس ایس کی جانب سے ہی شروع کردی گئی ہے۔یہ کہتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ وجے ڈی ایس کے قائدایچ ڈی کمارسوامی نے سیاسی ایوانو ں میں ہلچل مچادی ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 12:50:52
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا ہے کہ ملک میں دلت اور درج فہرت طبقات میں معلومات کی کمی ہے، اسی وجہ سے یہ طبقات آج بھی غلامانہ ذہنیت کا شکار ہیں، ان میں خودداری کی ذہنیت ابھی پیدا نہیں ہو سکی ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 12:42:58
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے پنجاب کے سنگرور پارلیمانی حلقہ انتخاب میں ضمنی انتخاب ہارنے کے ساتھ ہی اب لوک سبھا میں اس کا کوئی رکن نہیں رہا۔ عآپ کے سنگرور ضلع کے انچارج گرمیل سنگھ نے یہ سیٹ شرومنی اکالی دل-امرتسر (ایس اے ڈی-اے) کے امیدوار سمرنجیت سنگھ مان کے ہاتھوں 5800 سے زیادہ ووٹوں سے گنوا دی۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 12:39:27
امریکہ کے واشنگٹن کے صنعتی علاقے ٹاکوما میں منعقدہ ایک ریو (ڈانس) پارٹی کے دوران فائرنگ کے دوران کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ اے بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اتوار کو ساؤتھ ٹاکوما وے کے 5400 بلاک پر منعقد ہونے والی ایک ریو پارٹی میں فائرنگ کی رپورٹ ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy