Fri, 24 Jun 2022 19:40:05
قبائلی ، آدی واسی اور جنگل واسیوں کے بعد اب بھرے پرے شہروں میں کرسچین مشنریز نے غربت و ناداری کا شکار روہینگیا مسلمانوں کو اپنے نشانہ پر لے لیا ہے اور انہیں اسلام سے منحرف کرکے عیسائی مذہب میں شامل کرنے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 19:35:34
وزیر برائے فوڈ اینڈ سول سپلائی اومیش کٹی نے یہ جو کہا تھا کہ کرناٹکا کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے شمالی کرناٹکا کو ایک الگ ریاست بنایا جائے گا ، اس پر سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنی سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : " ریاست کو تقسیم کرنے کے بارے میں سوچنا بھی اپنی ماں، مادر وطن اور مادری زبان کےساتھ بے وفائی کرنے جیسا ہے ۔"
View more
Fri, 24 Jun 2022 18:59:56
ضلع شمالی کینرا کے موگیر طبقہ کو 1976 سے دی جارہی درج فہرست ذات سرٹیفکیٹ کا سلسلہ 2014 میں منقطع کیے جانے سے پریشان موگیر سماج کے افراد نے گزشتہ تقریباً تین مہینے سے منی ودھان سودھا کے سامنے جو دھرنا دے رکھا ہے اسے ختم کرنے کی نیت سے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے بھٹکل دورہ کیا اور موگیر لیڈروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں بتایا کہ ایس سی سرٹیفکیٹ مسئلہ کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی حکومت نے ایک پانچ رکن
View more
Fri, 24 Jun 2022 18:29:31
مالی حالات سے پریشان ایک شخص نے اپنے تین بچوں سمیت بیوی کو کنویں میں پھینکنے کے بعد خود بھی کنویں میں چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی، واقعے میں تینوں بچوں کی موت واقع ہوگئی، مگر مقامی لوگ اس شخص کو اور اس کی بیوی کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ واردات مینگلور سے قریب 25 کلو میٹر دور مُلکی میں جمعرات کی شام کو پیش آئی۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 17:15:19
کرناٹک میں مرکزی وزیرمملکت برائے کیمیکلس و فرٹیلائزرس بھگونت کھوباسے سوال کرنے والے ٹیچر کو جمعرات کے دن معطل کردیا گیا ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 17:07:26
مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے پانڈھورنا بلاک کے تین گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر جھلس گئے۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 17:04:44
سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو کلین چٹ دینے والی ایس آئی ٹی رپورٹ کے خلاف دائر کی گئی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف یہ عرضی ذکیہ جعفری نے دائر کی تھی۔ ان فسادات میں ذکیہ جعفری کے شوہر احسان جعفری کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 17:00:33
مہاراشٹر میں شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) والی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کا سیاسی بحران اس وقت گہرا ہو گیا جب ریاستی وزیر ایکناتھ شندے نے 41 ایم ایل ایز کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو پوسٹ کیا۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 16:57:34
روس کا ایک فوجی طیارہ یازان نامی شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ طیارے میں 9 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کےمطابق طیارے کا حادثہ یازان شہر میں میخائلوسکی ہائی وے پر پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy