Sat, 25 Jun 2022 11:11:35
امریکی قانون ساز الہان عمر نے کانگریس (امریکی پارلیمنٹ ) میں بھارت مخالف قرارداد پیش کی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذہبی اور ثقافتی اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارتی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے اور بھارت کو باضابطہ طور پر خصوصی تشویش والے ملک کے طور پر نامزد کرے۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 10:58:12
ا یکناتھ شندے کے ان دعوؤں کے باوجود کہ انہیں ۴۰؍ شیوسینکوں سمیت ۵۰؍ کے قریب ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے، جمعہ کو مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی نے ایک نئے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ایوان میں فلور ٹیسٹ کے دوران ہی ہوگا۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:56:02
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے باغیوں پر زبردست جوابی حملہ کرتے ہوئے جمعہ کو انھیں شیوسینا یا ٹھاکرے کے نام کا استعمال کیے بغیر انتخاب جیتنے کا چیلنج پیش کیا ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:53:22
کیرالہ میں برسراقتدار سی پی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی کے کارکنان نے جمعہ کو وائناڈ میں کانگریس لیڈر اور مقامی رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ایک ملازم کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:44:34
انگریزی حروف کو صحیح ڈھنگ سے بولنے میں ناکام رہنے والے چار سالہ بچے کو اس کے ٹیچر نے بینت سے پٹائی کی۔ جب اس معاملے کا پتہ اس کے والدین کو لگا تو انھوں نے پولیس سے اس کی شکایت کی۔ شکایت ملنے کے بعد جمعہ کو پولیس نے اس ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔ بچے کی پٹائی کا واقعہ منگل کے روز کا بتایا جا رہا ہے جب پلورتھی علاقہ میں 4 سالہ بچہ ٹیوشن کے بعد واپس گھر آیا اور پھر اچانک بیمار پڑ گیا۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:39:44
مہاراشٹر میں سیاسی بحران جاری ہے۔ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے شیوسینا نے کہا ہے کہ وہ اس لڑائی کو سڑک پر اتارنے کے ساتھ قانونی طریقے سے بھی لڑے گی۔ اس کی جھلک بھی مہاراشٹر میں دکھائی دینے لگی ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:36:09
مودی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں فوج میں بھرتی کے لیے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:30:15
این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کے بعد شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ وہ ہار ماننے والے نہیں ہیں۔ ایوان کے فلور پر ہم فتح یاب ہوں گے اور لڑائی سڑک پر ہوئی تو وہاں بھی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’جس کو بھی ہمارا سامنا کرنا ہے وہ ممبئی آ سکتا ہے۔‘
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:26:13
قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی صدارتی انتخاب کی امیدوارمحترمہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ محترمہ مرمو ٹھیک 12:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا سکریٹری جنرل کے دفتر پہنچیں اور چار سیٹوں میں صدارتی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy