Thu, 23 Jun 2022 12:28:08
آسام میں سیلاب کی صورتحال آج بھی جوں کی توں رہی۔ اس دوران چار بچوں سمیت 12 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 100 ہو گئی۔ ریاست کے 34 اضلاع میں سے 32 ضلعوں میں 54.57 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ سیلاب کا پانی کم ہونے کے بعد حکومت سیلاب کی وجوہات کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 12:22:33
اترپردیش میں احتجاج میں شامل اور یوگی حکومت کی مخالفت کرنے والوں کی جائیدادوں کو بلڈوزر سے مسمار کرنے کے معاملے میں یوپی حکومت نے بلڈوزر کے ذریعے کی جا رہی انہدامی کارروائی کو قانونی طور پر جائز قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی قانون کے عین مطابق ہے اور اس میں قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 12:14:10
مہا وکاس اگھاڑی کی قیادت کررہی شیوسینا کے سینئر لیڈراور شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے کی بغاوت اور سیاستی اتھل پتھل کے بیچ شیو سینا کےسربراہ اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کی شام سوشل میڈیا پر عوام اور خصوصاً شیو سینکوں سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ شیوسینک ایم ایل اے واپس آجائیں۔ ۳۵؍ منٹ کے خطاب میں ادھو ٹھاکرے نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ تیار رکھا ہے مگر وہ دبائو اور جوڑ تو
View more
Thu, 23 Jun 2022 12:11:18
بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بدھ کے روز کہا کہ بی جے پی کے ارکان ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کے لیے لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:58:24
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی دباؤ کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا، بلکہ عوام کی طاقت سے آگے بڑھے گا۔ شیخ حسینہ نے یہ بیان یہاں وزیر اعظم کے دفتر کے شاپلہ ہال میں ایک پریس کانفرنس میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کبھی بھی کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ملک کے عوام کو ہم پر بھروسہ ہے اور اسی طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:56:05
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ بی جے پی ملک میں ریزرویشن اور نوکریوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:50:51
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کانگریس دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم معاملے پر مودی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:46:05
صدر جمہوریہ عہدہ کے لیے این ڈی اے کے ذریعہ اعلان کردہ امیدوار دروپدی مرمو 24 جون کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ بی جے پی ان کی نامزدگی پروگرام کو عالیشان بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ نامزدگی کا پرچہ داخل کریں گی تو وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے تمام سرکردہ لیڈران موجود رہ سکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy