Tue, 28 Jun 2022 19:42:04
ایک خاص مذہب کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں دہلی پولیس کے ذریعہ پیر کے روز گرفتار آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی حمایت میں اپوزیشن کے کئی لیڈران کا بیان سامنے آ چکا ہے۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی اس تعلق سے مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:38:02
کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں اضافہ اور اس سے متعلق اموات کے اعداد و شمار بڑھنے کے ساتھ ہی کیرالہ میں ایک بار پھر پابندیوں کے دن واپس لوٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:35:46
سری لنکا نے شدید اقتصادی اور ایندھن کے بحران کی وجہ سے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور منگل سے دو ہفتوں کے لیے صرف ضروری خدمات جیسے صحت، ٹرینوں اور بسوں کے لیے ایندھن کی فراہمی کی اجازت دی ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:31:55
بہار اسمبلی میں مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ہنگامہ جاری رہا۔ اہم اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اگنی پتھ ایشو کو نہیں چھوڑنے والی۔ منگل کو بہار اسمبلی احاطہ میں داخل ہوتے ہی آر جے ڈی، کانگریس اور سی پی ایم اراکین اسمبلی نے نوجوانوں کو روزگار دینے اور اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تختیاں لے کر مظاہرہ شروع کر دیا۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 13:11:37
جرمنی میں دیئے گئے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ وہ ہندوستان میں 2014ء تک ہوئی شاندار ترقی کا اعتراف کریں اور کہا کہ ان کی حکومت صرف گزشتہ حکومتوں کے کاموں کا سلسلہ جاری رکھی ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 13:09:01
حکمراں جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر وریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے تارک راماراؤ نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا بی جے پی جو آئین کا مذاق اڑاتی ہے‘کے رویہ کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 13:06:00
کانگریس نے منگل کے دن سپریم کورٹ کی رولنگ کو ”انتہائی مایوس کن“ قراردیا جس میں 2002کے فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلہ میں اُس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی اور دیگر 63 افراد کو کلین چٹ برقرار رکھی گئی۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 13:03:14
شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کے دن کہا کہ ان کی پارٹی ”اسٹریٹ فائٹ“ اور ”لیگل بیاٹل“ دونوں کے لئے تیار ہے۔ اتوار کے دن انہوں نے کہا تھا کہ آسام سے 40 نعشیں آئیں گی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سیدھے مردہ گھر بھیج دی جائیں گی۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:58:24
آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کی شام دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے ایک متنازعہ ٹوئٹ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ان پر ٹوئٹ کے ذریعہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy