Tue, 28 Jun 2022 12:39:30
سومیشورا ، اوچیلا ، بٹامپاڈی اور الال میں سمندری موجوں میں تیزی کی وجہ سے ساحلی کنارے کی کٹائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور ساحلی کنارے پر بنی سڑک پوری طرح سمندر میں بہہ جانے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ سڑک کا بیش تر حصہ بہہ جانے کی وجہ سے تقریباً 15 گھروں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ان گھروں کے مکینوں کے لئے باہر نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ تمام گھر جلد ہی سمندری لہروں میں بہہ جائیں گے ۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:36:43
ریاستی وزیر داخلہ آراگا جیانیندرا نے بتایا کہ انہوں نے منگلورو اور جنوبی کینرا پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:28:10
مرکزی حکومت کی مجوزہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھٹکل تعلقہ آفس کے روبرو میدان میں بلاک کانگریس کی طرف سے احتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر آئیوان ڈیسوزا نے کہا کہ اگنی اسکیم ملک کی مسلح افواج کے لئے نقصان دہ ہے ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کے مستقبل اور ملک کی ترقی کے لئے بھی تباہ کن ہے ۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:21:10
گوہاٹی میں خیمہ زن شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی کو پیرکو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی۔ کورٹ نے ایکناتھ شندے سمیت 16 اراکین کو ان کی نااہلی کے نوٹس پر جواب دینے کیلئے 12 جولائی تک کا وقت دے دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایکناتھ شندے کی پٹیشن پر مہاراشٹر حکومت، نائب اسپیکرنرہری زروال، سینا کے چیف وہپ سنیل پربھو اورقانون ساز پارٹی کے لیڈر اجے چودھری کو نوٹس جاری کردیاہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:17:54
بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی کارکن اور حقوق انسانی کی علمبردار ٹیسٹا سیتلواد کی گرفتاری کے خلاف پیر کو ممبئی ، دہلی ، بنگلورو اور کولکاتا سمیت متعدد شہروں میں صدائے احتجاج بلند کی گئی۔اس دوران ممبئی ، دہلی اور قومی سطح کی صحافتی تنظیموں نے بھی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند سے ’’انتقامی سیاست ‘‘ سے باز آجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:08:47
شیو سینا کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ نے ایک بڑا دعویٰ کر کے مہاراشٹر کی گرم سیاست میں گھی ڈال دیا ہے۔ ’سامنا‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی نے مہاراشٹر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی خطرناک سازش رچی ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:06:30
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، روس لگاتار یوکرین پر شدید گولی باری کر رہا ہے۔ روس نے یوکرین میں بھیڑ بھاڑ والے ایک مال پر میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں اب تک 16 لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ حملے میں 59 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میزائل حملے کے بعد علاقے میں چاروں طرف افرا تفری کا ماحول ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:03:43
ایک طرف جب ملک کے شہری، سیاسی، سول سوسائٹی کے اراکین، صحافی، مصنفین اور دیگر سماجی کارکنان دہلی کے جنتر منتر پر جمع ہو کر حقوق انسانی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، اسی دوران کسان تحریک سے جڑے اور سرگرم کئی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 11:57:45
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ نوٹس بھیجے جانے پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy