Mon, 27 Jun 2022 21:50:22
مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی بھی اینٹری ہو گئی ہے، ای ڈی نے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو کل پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنجے راؤت کو یہ سمن پروین راوت اور پاترا چال زمین گھوٹالے سے متعلق معاملے میں بھیجا گیا ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 21:47:02
مہاراشٹر میں جاری سیاسی شہ اور مات کے کھیل کے درمیان وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اہم اقدام لیتے ہوئے پیر کے روز ایکناتھ شندے سمیت دیگر تمام باغی وزرا کے قلمدانوں کو چھین لیا۔ ان قلمدانوں کو دیگر وزرا میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کے کام ٹھہر نہ جائیں اس لئے وزرا میں قلمدانوں کی تقسیم کی گئی ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 21:44:44
بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن، یعنی پیر کو مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف اپوزیشن اراکین نے خوب ہنگامہ کیا۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 21:42:41
قومی راجدھانی میں عوامی مقامات پر شراب نوشی کے الزام میں 606 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایک اہلکار نے پیر کے روز یہ اطلاع فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (بیرونی ضلع) سمیر شرما نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو عوامی مقامات پر شراب پینے والوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک مہم چلائی گئی۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 21:39:14
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ جاری ہے۔ پیر کے روز بھی کانگریس لیڈران اور کارکنان اسمبلی حلقوں میں احتجاج درج کرانے کے لیے ستیہ گرہ پر بیٹھے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اس منصوبہ کی پہلے دن سے ہی مخالفت کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے اگنی پتھ اسکیم کو لے کر پی ایم مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 19:50:00
مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے درمیان ایکناتھ شندے گروپ کو سپریم کورٹ کی طرف سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ پیر کے روز ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے نوٹس تھما دیا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا ہے کہ جب باغی اراکین اسمبلی نے ان کے خلاف عدم اعتماد کا نوٹس دیا تھا، تو پھر اسے ایوان میں رکھے بغیر ڈپٹی اسپیکر نے خارج کیسے کر دیا؟ اس معاملے میں آئند
View more
Mon, 27 Jun 2022 19:46:41
جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور توی پل کے نزدیک دھرنا دیا۔ اس موقع پر پی سی سی چیف نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ملک کے نوجوانوں کے لئے ایک بہت بڑا دھوکہ ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 19:07:30
بھٹکل میونسپالٹی عمارت میں پینٹنگ اور تزئین کاری کے بعد آج پیر کو نیا بورڈ نصب کرنے کے دوران اچانک سنگھ پریوار کے کارکن میونسپل عمارت کے باہر جمع ہوکر ہنگامہ مچانے لگے کہ عمارت کے بورڈ پر کنڑا کے ساتھ اُردو عبارت کیوں ہے۔ سنگھ پریوار کے ممبران کے ساتھ ساتھ بی جے پی اور ہندو جاگرن ویدیکے کے کئی کارکنان بھی میونسپل عمارت کے باہر جمع ہوکر بورڈ سے اُردو عبارت کو ہٹانے کا مطالبہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy