Sun, 03 Jul 2022 11:39:07
تیستا جیل میں، زبیر جیل میں، عمر خالد جیل میں! کس کس کو روئیے، کس کس کا ماتم کیجیے۔ جس نے بھی حکومت وقت کے خلاف آواز اٹھائی وہ سب سلاخوں کے پیچھے۔ یوں تو ہر انصاف پسند کی جیل تکلیف دہ ہے، لیکن تیستا کا غم میرے لیے بہت پریشان کن ہے۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:32:26
ادئے پور قتل سانحہ کے چاروں ملزمین کو جئے پور کورٹ سے نکلتے وقت وکیلوں نے جم کر پیٹا۔ ملزمین کی کسی بھی وکیل نے پیروی نہیں کی۔ چاروں ملزمین کو این آئی اے نے عدالت میں پیش کیا۔ واپس اجمیر جیل لے جاتے وقت وکیلوں کا غصہ ملزمین پر پھوٹ پڑا۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:17:50
ادئے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل کے اہم ملزم ریاض عطاری اور محمد غوث نے قتل سے بہت پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈروں سے رابطہ کرلیا تھا۔ بی جے پی کے کئی لیڈروں کے ساتھ ان کی تصویریں ملی ہیں۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:11:21
جماعت اسلامی ہند نے نوپور شرما پر سپریم کورٹ کے ریمارکس کا خیرمقدم کرتے ہوے نوپور کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا اور ایک ماہ گزر جانے کے باوجود گرفتاری نہ ہونے پر اظہار حیرت کیا۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:04:10
اگر ہمت ہے تو ریاست کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگااس کا اعلان کیا جائے۔ قومی پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی کو جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے چیلنج دیا ہے۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 10:58:20
سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کے ایچ منی اپا کی طرف سے کانگریس پارٹی کو خیر باد کہے جانے کی خبریں ریاست کے سیاسی حلقوں میں گشت کر رہی ہیں۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 10:51:39
عید الاضحیٰ سے متعلق امیر شریعت مولانا صغیراحمد رشادی نے مسلمانان کرناٹک کو چند رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے تاکید کی ہے کہ 9ذی الحجہ کی نماز فجر کے بعد سے 13ذی الجہ کی نماز عصر تک تکبیرات تشریف پڑھنا واجب ہے اور تین مرتبہ پڑھنا افضل ہے۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 10:34:14
بیندور تعلقہ کے مرونتے ساحل کے پاس کل رات پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار کار بے قابو کر سمندر میں جاگری جس میں چار لوگ سوار تھے۔ پتہ چلا ہے کہ ان میں سے دو مسافروں کو بچا لیا گیاہے، ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی ہے جبکہ مزید ایک شخص لا پتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy