Mon, 18 Jul 2022 21:43:45
سپریم کورٹ سے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو عارضی راحت مل گئی ہے۔ عدالت نے یوپی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ بدھ تک ان کے خلاف درج پانچ معاملوں میں کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:40:21
کانگریس نے مودی حکومت پر بدعنوانی کا شدید الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس لیڈر گورو ولبھ نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’مودی حکومت نے بدعنوانی کا ایک نیا 3 اسٹیپ ماڈل تیار کیا ہے۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:36:31
آج پارلیمنٹ میں صدارتی انتخاب کے پیش نظر ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔ این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو اور مشترکہ اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا کے درمیان ہوئے اس مقابلے کا نتیجہ 21 جولائی کو سامنے آئے گا۔ راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 16ویں صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوا جو کہ شام 5 بجے ختم ہو گیا۔ ہر جگہ پرامن اور خیرسگالی
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:33:56
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ موجودہ دور ملک کی ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، اس لیے پارلیمنٹ کے اجلاس کا زیادہ سے زیادہ استعمال قومی مفاد کے کاموں کے لیے ہونا چاہیے۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:32:02
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی، کئی سینئر مرکزی وزراء اور آئینی پارٹیوں کے لیڈروں کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ مغربی بنگال کے گورنرر سابق جگدیپ دھنکھڑ، تقریباً 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:28:33
بحران کا سامنا کر رہے سری لنکا کے کارگزار صدر رانل وکرماسنگھے نے پیر سے ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک خصوصی گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق کارگزار صدر وکرماسنگھے نے عوامی سیکورٹی اور طبقہ کی زندگی کے لیے ضروری فراہمی اور خدمات کے رکھ رکھاؤ کے مفاد میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:22:48
قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے نافذ ہونے کے بعد پیر سے کئی خوردنی اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔ ان میں پہلے سے پیک اور لیبل والی خوردنی اشیاء جیسے آٹا، پنیر اور دہی شامل ہیں، جن پر پانچ فیصد جی ایس ٹی دینا ہوگا۔ علاوہ ازیں 5000 روپے سے زیادہ کرایہ والے اسپتال کے کمروں پر بھی جی ایس ٹی دینا ہوگا، اور 1000 روپے روزانہ سے کم کرایہ والے ہوٹل کے کمروں پر 12 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگانے کی بات کہی گئی
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:20:07
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بارش کا موسم شروع ہونے کے باوجود باہر گرمی ہے، لیکن انہیں ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ اندر کی گرمی کم ہوگی یا نہیں۔ پی ایم مودی نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سیشن موسم سے متعلق ہے، اب دہلی میں بھی بارش نے دستک دینا شروع کر دی ہے، پھر بھی باہر گرمی کم نہیں ہو رہی ہے اور نہ مجھے اندر کا پتہ ہے۔ گرمی کم ہوگی یا نہیں؟"
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:17:04
مودی حکومت کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ اگنی پتھ اسکیم میں بھرتی کے لیے فارم بھرنے والے اگنی ویروں سے اب ان کی ذات اور مذہب کے سرٹیفکیٹ مانگے جا رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy