Wed, 20 Jul 2022 11:46:22
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’حج وعمرہ پرکام کرنے والے تمام ادارے اس ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں‘۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:36:19
مہاراشٹرمیں شیو سینا میںجاری سیاسی بحران اور مسلسل بغاوت پر سپریم کورٹ میں بدھ کو سماعت سے قبل ہی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے گروپ نے مزید توڑ پھوڑ مچائی ہے۔ اس مرتبہ ان کے خیمے میں شیو سینا کے اراکین پارلیمان بھی آگئے ہیں۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:09:32
سی بی آئی نے میڈیکل کالج (ایم بی بی ایس )میں داخلے کے لئے درکار NEET امتحان میں گڑبڑی کرنے والے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ ریکیٹ ملک کے ٹاپ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ضروری نیٹ امتحانات میں کامیابی کے لئے طلبہ سے 20 / 20 لاکھ روپئے وصول کئے تھے اور اصلی طلبہ کے بجائے جعلی کو امتحان گاہ میں بھیج کر پرچے لکھوارہے تھے۔ اس ضمن میں سی بی آئی نے ماسٹر
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:04:32
اتر پردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ’مدرسہ ماڈرنائزیشن‘ کے نام پر لگاتار نئے نئے فیصلے لیے جا رہے ہیں جن میں کچھ فیصلے ایسے ہیں جو مدارس کے اصل مقاصد کو ہی فوت کرنے والے ہیں۔ تازہ ترین فیصلہ مدارس میں دی جا رہی تعلیم میں دینی تعلیم کا حصہ محض 20 فیصد کرنے کا ہے جس سے کئی لوگ فکرمند ہیں۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدارس میں صرف ان اساتذہ کو ہی تقرری مل
View more
Wed, 20 Jul 2022 10:59:59
19 جولائی کو مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے ملک کے 78 یوٹیوب نیوز چینل پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ساتھ ہی ان یوٹیوب نیوز چینلز سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بلاک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آئی ٹی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69اے کی خلاف ورزی کے الزام میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے 2021 اور 2022 کے درمیان اب تک 560 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم صادر کر چ
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:54:53
مسلم نام سے متنازعہ پوسٹنگ کر کے غیر مسلمانوں کو مشتعل کرنے والے ایک پوسٹ کو لے کر پولس نے ایک غیر مسلم نوجوان کوگرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت دیوین دیویا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات ضلع کوڈگو کے ویراج پیٹ تعلقہ کے موضع کیدرملورو میں پیر کو پیش آئی۔ بتایاگیا ہے کہ اس شخص نے مسلم نام سے ایک اکاونٹ کھول کر دیوی کاویری اور کوڈگو کی عورتوں کے خلاف نازیبا پوسٹنگ کی تھی اور ظاہر بات ہے کہ اس
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:52:12
کرناٹک پردیش کانگریس نے این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو اور دیگر کے خلاف منگل کے دن الیکشن کمیشن بنگلورو میں 18 جولائی کے صدارتی الیکشن میں قانون کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی ہے۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت دے کہ ودھان سودھا بنگلورو میں دروپدی مرمو کے حق میں ڈالے گئے تمام ووٹ رد کردے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:48:34
نائب صدر عہدہ کے لیے این ڈی اے نے جہاں جگدیپ دھنکھڑ کو امیدوار بنایا ہے، وہیں اپوزیشن نے مشترکہ طور پر مارگریٹ الوا کو کھڑا کیا ہے۔ مارگریٹ الوا نے اپوزیشن کی طرف سے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کئی اہم باتیں لوگوں کے سامنے رکھی ہیں۔ نیچے پیش ہے انگریزی زبان میں جاری مارگریٹ الوا کے بیان کا اردو ترجمہ۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:45:48
مودی حکومت نے مانسون اجلاس کے دوسرے دن یعنی آج پارلیمنٹ میں گزشتہ تین سال میں ہندوستانی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد پیش کی گئی ہے۔ لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے یہ ڈاٹا پیش کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں نے ہندوستانی شہریت چھوڑ دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy