Sun, 17 Jul 2022 17:10:22
ضلع بھر میں مسلسل برسات کی وجہ سے گنگاولی ، کالی ، اگناشینی، شراوتی جیسی ندیاں اپنی سطح سے ابلنے لگی ہیں اور مختلف مقامات پر سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ کئی جگہ رہائشی علاقوں باغات اور کھیتوں میں پانی گھس گیا اور لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کی خبریں مل رہی ہیں ۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 16:22:03
تعلقہ کے کمبادا کونے میں ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار دونوں طلبہ ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت آندھرا پردیش کے آدتیہ ریڈی (18) اور منی پال کے ترون کمار ریڈی (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 12:23:43
کرناٹک میں حکمراں بی جے پی دباؤ میں آ گئی ہے کیونکہ ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ پولیس سب انسپکٹر ( پی ایس آئی بھرتی گھوٹالہ’’ قتل سے بھی گھناؤنا‘‘ ہے اور اسے دہشت گردی کے مترادف قرار دیا ہے ۔ عدالتی تحقیقات کیلئے شور مچانے کے ساتھ، حکمران بی جے پی کے رہنما اس کی شبیہ متاثر ہونے سے پر یشان ہیں کیونکہ عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 12:13:38
22 سالہ چندرو کے سنسنی خیز قتل کیس کی تحقیقات میں مصروف سی آئی ڈی نے چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ اس نو جوان کا قتل اُردو بات نہ کرنے کی بنا پر ہوا ہے۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 11:38:20
سرکاری ملازمین اور سرکاری دفتروں کی جانب سے سرکیولر جاری کرکے کہا گیا تھا کہ سرکاری دفتروں میں کام کے اوقات میں فوٹو گرافی اور ویڈیوگرافی پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ ان احکامات پر عوام کی جانب سے شدید مخالفت اور حکومت پر کڑی تنقید کے نتیجہ میں جاری کردہ حکم امتناع کو 24 گھنٹوں کے اندر ہی ہٹادیا گیا ہے۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 11:18:12
فرانس میں تارکین وطن کے انضمام سے متعلق دو نئے تاریخی مطالعات کروائے گئے جن کے نتائج سے ایسے حقائق سامنے آئے ہیں جو اب تک اس بارے میں پائے جانے والے تصورات کے برعکس ہیں۔ فرانس میں امیگریشن کے حوالے سے یہ مطالعات ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب انتہائی دائیں بازو کا ''تارکین وطن بیزار‘‘ رویہ معاشرے میں سرایت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 11:14:23
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھیش یادو نے ہفتہ کو بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے دعوی کے ساتھ بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ وہ ہوا میں محل تعمیر کرنے کے نایاب فن میں ماہر ہے۔ اس نے نامکمل ایکسپریس وے کا افتتاح کر کے عوام کے ساتھ سیاسی دھوکہ دھڑی کی ہے۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 11:09:20
کروڑوں روپیوں کے آئی ایم اے پونزی گھپلے میں اپنا پیسہ گنوانے والے سرمایہ کاروں نے شہر میں ہفتہ کے روز فریڈم پارک میں اپنی رقم واپس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 11:04:33
کرناٹک ہائی کورٹ نے کل یہاں جھیلوں پر غیر قانونی قبضہ جات کے سلسلے میں بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) کے ایکزی کٹیو انجینئروں کو سمن جاری کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy