Mon, 18 Jul 2022 11:11:10
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ ملک کے کئی حصوں میں بادل پھٹنا کچھ ممالک کی سازش کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور گوداوری خطہ میں بھی ایسا ہی ہوا جہاں شدید بارشوں کی وجہ سے ندی میں طغیانی آئی اور کئی علاقوں میں سیلاب آگیا۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 11:07:36
جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے کے نفاذ کے بعد پیر سے کھانے پینے کی کئی اشیاء مہنگی ہو جائیں گی۔ ان میں پہلے سے پیک شدہ اور لیبل شدہ کھانے کی اشیاء جیسے آٹا، پنیر اور دہی شامل ہیں، جن پر 5 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 11:04:25
ملک کے 16ویں صدرجمہوریہ کا انتخاب پیرکو (آج) ہوگا۔این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 10:59:08
نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے این ڈی اے کے بعد اب اپوزیشن نے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے این ڈی اے امیدوار جگ دیپ دھن کھر کے سامنے نائب صدر کیلئے مارگریٹ آلوا کے نام پر داؤ کھیلا ہے۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 01:01:40
بھٹکل کی قدیم مساجد میں سے ایک مشما مسجد میں 40 سال تک امامت کے فرائض انجام دینے والے مولوی ابوبکر اکرمی المعروف سائب آپا خلفو اتوار دیر رات انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی عمر 82 سال تھی۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 21:38:51
تعلقہ کے بیلکے نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار سڑک پر پھسل کر بیلکے بریج سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ کار پر سوار اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی، جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ اتوار شام قریب سات بجے پیش آیا۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 20:59:24
تعمیراتی اور دیگر مزدوروں کی فلاح کے لئے قائم بلڈنگ اینڈ آدر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کی عطیہ مزدوروں کے لئے موبائل طبی جانچ کے مقصد سے خریدی گئی دو ایمبولینس گاڑیاں کسی بھی دیکھ ریکھ کے بغیر میدان میں کھڑی کھڑی زنگ کھا رہی ہیں۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 20:31:09
پارلیمنٹ کا مانسون پیر کے روز یعنی کل سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اجلاس کے پہلے ہی دن ملک کے نئے صدر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے، لہذا مودی حکومت اجلاس کو یادگار بنانا چاہتی ہے۔
View more
Sun, 17 Jul 2022 20:27:15
اتر پردیش کے رامپور ضلع میں اتوار کی صبح ایک ٹرک اور ڈبل ڈیکر پرائیویٹ بس کی ٹکر میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور 22 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy