Tue, 19 Jul 2022 11:55:07
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مخلوط حکومت پر الزام لگایا کہ ہم (پی ٹی آئی) الیکشن ہار جائیں۔ عمران نے یہ الزام پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے خلاف اپنی پارٹی کی زبردست کامیابی کے بعد لگایا ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:51:51
مہاراشٹر میں سیاسی شہ اور مات کا کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے نئی دہلی پہنچنے اور پارٹی کے 12 ارکان پارلیمنٹ کی بغاوت کے درمیان شیو سینا کے سربراہ سنجے راؤت نے کل دیر رات گئے ٹوئٹ کر کے مخالفین سے سختی سے نمٹنے کا اشارہ کیا۔ سنجے راؤت نے شعر لکھا ’’پھن کلچنے کا ہنر بھی سیکھئے، سانپ کے خوف سے جنگل نہیں چھوڑا کرتے۔ جے مہاراشٹر۔‘‘
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:48:44
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دائر عرضیوں پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ ان درخواستوں میں اسکیم کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج میں چار سال تک بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم پر پارلیمنٹ میں تنازعہ جاری ہے، تاہم اس دوران سپریم کورٹ میں بھی آج اس معاملے کی سماعت ہوگی۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:46:05
سپریم کورٹ آج بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس پر پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جمشید پارڈی والا کی بنچ اس درخواست کی سماعت کرے گی۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:33:26
کئی ممالک میں اس بار گرمی نے پرانے سبھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سورج کی ’تپش‘ نے برطانیہ کو بھی پریشان کیا ہوا ہے۔ حالات کچھ ایسے بن گئے ہیں کہ ’ریڈ الرٹ‘ تک جاری کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:30:00
مہاراشٹر کانگریس ایک وسیع عوامی رابطہ پروگرام کے تحت 9 سے 15 اگست تک ریاست کے سبھی اضلاع میں ’پد یاترا‘ نکالے گی، ساتھ ہی 2 اکتوبر کو ’بھارت جوڑو‘ مہم بھی چلائی جائے گی۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:24:34
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کے ’’فرضی ماڈل‘‘ کو بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب نہ ہوجائے، اس لئے پی ایم مودی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو سنگاپور جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:18:22
پاکستان میں صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان کے نزدیک پیر کے روز دریائے سندھ میں ایک کشتی پلٹنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد دیگر لاپتہ ہو گئے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:10:55
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر طاہر حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ ایک طرف ملک میں صدر ہند کا انتخاب چل رہا ہے اور دوسری طرف مرکزی حکومت نے دودھ ، دہی اور چھانچ جیسی اشیائے ضروریہ پر بھی جی ایس ٹی لگا کر مہنگائی کو ایک اور سطح تک پہنچا دیا ہے ۔ اس طرح لوگوں کی زندگی کو جہنم بنانے کا کام کیا جا رہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy