Tue, 19 Jul 2022 23:34:25
کسان لیڈر یوگیندر یادو نے اشارہ دیا ہے کہ نومبر کے بعد ایم ایس پی (منیمم سپورٹ پرائس) پر بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کی تیاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنیوکت کسان مورچہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتا ہے لیکن عوامی مفاد کی بات ہوتی ہے تو یہ کوئی نہ کوئی فیصلہ ضرور کرتا ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:32:00
اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے راجیہ سبھا میں دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی، کچھ ضروری اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست ہنگامہ کیا۔ جس کے باعث ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ ادھر ایوان زیریں لوک سبھا میں بھی یہی صورت حال نظر آئی اور وہاں بھی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر د
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:28:57
یو جی سی نے طلبا کو آگاہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل یونیورسٹی آف اسکل ریسرجنس، وردھا (مہاراشٹر) میں داخلہ نہ لیں، کیونکہ اس یونیورسٹی کو کسی طرح کی منظوری حاصل نہیں ہے۔ یو جی سی نے اس ادارے کو غیر منظور شدہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ یو جی سی ایکٹ 1956 کی خلاف ورزی ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:26:25
بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کے معاملے میں سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ اہانت رسولؐ کے سبب تنازعات میں پھنسی نوپور شرما کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ عدالت نے فی الحال ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے اور اب عدالت اس معاملے میں آئندہ سماعت 10 اگست کو کرے گی۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 21:18:11
جانوروں سے پھیلنے والی چیچک جیسی بیماری 'منکی پاکس' کا ملک میں دوسرا کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت چوکنا ہوگیا ہے اور بڑی سرعت کے ساتھ ضروری احتیاطی اقدامات کرنے میں مصروف ہوگیا ہے
View more
Tue, 19 Jul 2022 12:34:04
ملک کے کم وبیش 4 ہزار 800 منتخب اراکین اسمبلی و پارلیمان نے پیر کو 15 ویں صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے ریاستی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ صبح ۱۰؍ بجے شروع ہونے والی ووٹنگ کی کارروائی شام ۵؍ بجے ختم ہوئی جس میں 98.90 فیصد اراکین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس کی اطلاع ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دی۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 12:22:31
سپریم کورٹ نے فوجی بھرتی اسکیم اگنی پتھ کے تعلق سے دائر کی گئی عرضیوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام عرضیوں پر دہلی ہائی کورٹ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اپنے پاس زیر التوا تین عرضیوں کو سماعت کے لئے دہلی ہائی کورٹ منتقل کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 12:15:39
72سابق سرکاری بیوروکریٹس نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے آزادی کا حق استعمال کرنے والے لوگوں کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کو مشورہ دیں کہ وہ پولیس افسروں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ ایسے شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی وچ ہنٹ کو روکے جو آزادی رائے کا حق استعمال کر رہے ہیں ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ کوئی بے بنیاد مقدمہ درج نہ کیا جا
View more
Tue, 19 Jul 2022 12:09:10
امریکی ریاست انڈیانا میں مقامی پولیس نے بتایا کہ گرین ووڈ علاقے کے ایک مال میں اتوار کی شام کو فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایک سینیئر پولیس افسر کرس بیلی نے بتایا کہ علاقے میں اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy