Thu, 21 Jul 2022 11:13:11
مدھیہ پردیش میں میونسپل کارپوریشن انتخاب کے پہلے مرحلہ کی ووٹ شماری میں کانگریس سے گوالیر کا میئر عہدہ گنوانے کے بعد گوالیر-چنبل علاقہ میں برسراقتدار بی جے پی کو مزید ایک جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی نے دوسرے مرحلے میں مرینا میونسپل کارپوریشن میں میئر عہدہ گنوا دیا ہے، جو پارٹی کے قدآور لیڈر اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کا آبائی علاقہ ہے۔
View more
Thu, 21 Jul 2022 11:08:14
یوروپ میں شدید گرمی نے لوگوں کے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ اسپین اور پرتگال میں گزشتہ سات ماہ میں ہی تقریباً 1000 لوگوں کی اس گرمی کی وجہ سے جان چلی گئی ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:40:52
گجرات کے چھوٹا ادے پور ضلع میں اسکول جانے والے چار بچوں کو منریگا کے تحت جاب کارڈ جاری کر ان کے نام سے بینک اکاؤنٹ کھولنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے کے طول پکڑنے کے بعد ضلع ڈیولپمنٹ افسر نے گرام روزگار سیوک (جی آر ایس) کو برخاست کر گرام سرپنچ اور گرام پنچایت کے مکھیا کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:38:14
مشہور سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کی گرفتاری اور ان کے خلاف گجرات پولیس کے ذریعہ عائد کردہ الزامات کو سٹیزن فار پیس اینڈ جسٹس (سی جے پی) نے بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:29:49
برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر نے نئے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دئیے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق پرتگال اور اسپین میں شدید گرمی سے ایک ہفتے میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:24:41
آٹے، دال اور دہی جیسی اشیائے خور و نوش پر جی ایس ٹی عائد ہونے سے عوامی غم و غصہ کے درمیان کانگریس پارٹی نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اس بیان پر جواب دیا ہے جس میں انہوں نے حکومت کے اس فیصلہ کا دفاع کیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:20:43
مرکز میں حکمراں قومی جمہوری اتحاد کے اہم اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی بھی مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کو لگاتار ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ ورون گاندھی نے بدھ کے روز بھی ٹوئٹ کر کے جی ایس ٹی کے تعلق سے حکومت کو نشانہ بنایا۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:16:04
مہاراشٹر سیاسی بحران پر اب سپریم کورٹ میں آئندہ یکم اگست کو سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر سیاسی بحران پر شیوسینا چیف ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ کے ذریعہ داخل عرضیوں پر ایک حلف نامہ داخل کرنے کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والے خیمہ کو وقت دیا۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:13:40
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی مہنگائی اور جی ایس ٹی کے مسئلہ پر حزب اختلاف کی جانب سے کی جا رہی ہنگامہ آرائی کے دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ آیا مہنگائی پر بحث کرانا غیر پارلیمانی ہے؟ پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر خانگی اخراجات میں ضافہ کرنے اور بحث سے کترانے کا الزام عائد کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy