Tue, 26 Jul 2022 12:05:24
ٹیچربھرتی گھوٹالہ معاملے میں ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئر وزیر پارتھو چٹرجی کی گرفتاری پر ممتا بنرجی کے رد عمل کا انتظار تھا۔ پارتھو چٹرجی کا نام لیے بغیرممتا بنرجی نے کہا کہ وہ حکومت میں بدعنوانی کو برداشت نہیں کریں گی۔کسی کے بھی خلاف چاہے وہ ممبر اسمبلی ہو یا پھر وزیر کسی کو بھی استثنیٰ نہیں ہوگا، ہر ایک کے خلاف کارروائی ہوگی۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:58:48
مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوک سبھا میں پلے کارڈ لہرانے پر پیر کو سخت کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کے 4 اراکین کوموجودہ اجلاس کی بقیہ میعاد کیلئے معطل کر دیا۔ کانگریس نے اسے ملک کی جمہوریت پر بدنما داغ قرار دیا ہے جبکہ حکومت نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے معطل کئے گئے اراکین پر اسپیکر کے عدم احترام کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:49:00
کانگریس صدر سونیا گاندھی آج پھر ای ڈی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔ دوسری طرف سونیا گاندھی کی حمایت میں کانگریس پارٹی پُرامن احتجاج کرے گی۔ اس سلسلے میں کانگریس کے جنرل سکریٹریوں، ریاستی انچارجوں اور ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس صدر دفتر سے پارلیمنٹ تک پرامن طریقے سے احتجاج کرے گی۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:44:11
حزب اختلاف کی جماعتوں کی نائب صدر عہدے کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے کچھ لیڈروں سے بات کرنے کے بعد ان کی تمام کالیں ڈائیورٹ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو کسی کو کال کر پار ہی ہیں اور نہ ہی کسی کی کال ریسیو کر پا رہی ہیں۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:40:45
ہندی میڈیم طلبا کے لیے بھی اب ایم بی بی ایس کی پڑھائی آسان ہونے والی ہے۔ اب مدھیہ پردیش ہندی زبان میں بھی ایم بی بی ایس کی پڑھائی کرائے گا۔ مدھیہ پردیش آزادی کے بعد ڈاکٹری کی پڑھائی ہندی میں کرانے والی پہلی ریاست بن سکتی ہے۔ ہندی میڈیم سے ایم بی بی ایس کرنے کے خواہش مند طلبا کو ستمبر کے آخر میں خوشخبری مل سکتی ہے۔ ستمبر کے آخر میں شروع ہونے والے اکیڈمک سیشن سے ہندی میں ایم بی بی ایس کرانے کی
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:37:53
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے آدتیہ ٹھاکرے کی وزارت کے آڈٹ کا فرمان جاری کر دیا ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:33:59
سما جوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن اسمبلی اعظم خان نے مرکزی اور یوپی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثہ میں ہلاک کانوڑیوں کو 50-50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:28:36
مرکز میں این ڈی اے حکومت نے ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ حکومت کے ذریعہ تقرری پانے والے عارضی عملے کی تفصیلات پر مرکزی سطح پر کوئی ڈیٹا برقرار نہیں رکھتی ہے۔ اس سے ان اشیا کی فہرست میں اضافہ ہو گیا ہے جن پر حکومت ڈیٹا برقرار نہیں رکھتی۔ مزید برآں، حکومت کے جواب سے انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی حکومت میں تقریباً 25 فیصد عہدے خالی ہیں۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:25:52
ایران کے سیاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے تیز رفتار جنگی جہازوں کو خفیہ (اسٹیلتھ) ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے۔ یہ رپورٹ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے دی۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے ایرانی جنگی جہاز ریڈار پر نظر نہیں آ سکیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy