Wed, 27 Jul 2022 18:03:46
مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے آنے والے دن مزید مشکلات بھرے ہو سکتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ شرح سود پھر سے بڑھنے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 17:59:38
فلپائن کے لوجون جزیرہ میں بدھ کے روز 7.3 شدت سے آئے زلزلہ میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 30 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابرا علاقہ اور بیگوئنٹ میں زیادہ تباہ ہوئی ہے جہاں زلزلہ سے کئی گھروں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 17:57:13
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو باقی ہفتے کے لیے راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پر نعرے بازی لگانے اور چیئرمین کی کرسی پر کاغذ پھینکنے کا الزام ہے۔ سنجے سنگھ 24ویں ایسے رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں موجودہ مانسون اجلاس کے دوران معطل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 17:51:21
لوک سبھا میں مہنگائی اور جی ایس ٹی کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بدھ کی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:57:03
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قانون میں کی گئی ترمیم کو موزوں قرار دیا۔ عدالت میں دائر عرضیوں میں پی ایم ایل اے (پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کی کئی دفعات کو قانون اور آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔ عرضی میں پی ایم ایل اے کے تحت ای ڈی کی گرفتاری، ضبطی اور تحقیقات کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:33:16
گجرات کے بوٹاڈ ضلع میں مبینہ طور پر زہر آلود شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہو گئی ہے۔ جبکہ 70 سے زائد افراد تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 26 جولائی کی دیر شام تک زہر آلود شراب کی وجہ سے کل 28 لوگوں کی موت ہو ہوئی تھی۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:28:20
یوروپی ملک فرانس میں منکی پوکس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 1700 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ فرانس کے وزیر صحت فرانسس براؤن نے بڑی تعداد میں سامنے آئے معاملوں کی تصدیق کی ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:25:25
2017 سے 2022 کے درمیان بیورو آف امیگریشن کنٹرولڈ انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) پر مجموعی طور سے 2399 بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑا گیا اور دھوکہ دہی سے حاصل ہندوستانی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔ منگل کے روز پارلیمنٹ میں یہ جانکاری دی گئی۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:22:13
ایک طرف کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ چل رہی تھی، اور دوسری طرف کانگریس لیڈران و کارکنان مختلف ایشوز کو لے کر سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس دوران دہلی میں یوتھ کانگریس صدر شرینواس بی وی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy