Wed, 27 Jul 2022 12:02:46
نیشنل ہیرالڈ کیس میں منگل کو دوسری بار سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے موقع پر ایک بار پھر کانگریس نے پورے ملک میں احتجاج کیا اور حکومت پر تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن کو ڈرانے اوران کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کا الزام لگایا۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:58:25
مہنگائی اور بنیادی اشیاء پر بھی جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج کی پاداش میں پیر کو لوک سبھا سے اپوزیشن ۴؍ اراکین کو معطل کرنے کے بعد منگل کو راجیہ سبھا سے ۱۹؍ اراکین کو معطل کردیاگیا۔ ان میں ٹی ایم سی کے ۷؍ اور ڈی ایم کے کے ۶؍ اراکین شامل ہیں۔ حکومت کی اس کارروائی کو اپوزیشن نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مہنگائی جیسے اہم موضوع پر بحث سے منہ چھپارہی ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:48:35
بھارتیہ جنتا پارٹی)بی جے پی(کے رہنما ورون گاندھی نے منگل کو دریائے گنگا میں آلودگی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ نمامی گنگا پروجیکٹ کے تحت 11 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود یہ جین وادینی ندی آلودہ کیوں ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:42:52
شیوسینا کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج ایک گفتگو میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کیاکہ”جب میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھا، تب ہی باغیوں نے میری قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی اے) حکومت کو گرانے کی سازش رچی تھی۔لیکن انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی“۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:35:46
کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت گزشتہ آٹھ برسوں سے اپوزیشن کو دھمکانے اور دبانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے، لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں اور کانگریس تنظیم اپنی قیادت کے ساتھ متحد ہو کر مودی حکومت کے ہر غلط اقدام کا جمہوری انداز میں جواب دے گی۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:27:43
سپریم کورٹ نے انتخابات کے دوران سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مفت تحفوں کو روکنے کا حل تلاش کرنے پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ اس معاملے میں کیوں ہچکچا رہے ہیں؟ آپ موقف اختیار کریں۔ مجھے بتائیں کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے یا نہیں؟ پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ آیا ان مفت تحائف کو جاری رکھنا ہے یا نہیں۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:23:10
تعلقہ کے بیلارے نامی مقام پر بائک پر سوار ہوکر آنے والے دو افراد نے کل رات میں بی جے پی یوتھ لیڈر پروین نیٹّارو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:12:20
سونیا گاندھی کو ای ڈی کی جانب سے تیسری مرتبہ طلب کئے جانے پر کانگریس پارٹی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اے آئی سی سی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی لیڈران نے کہا کہ ای ڈی نے راہل گاندھی سے 5 دن تک پوچھ گچھ کی ہے تو پھر اسی معاملہ میں ایس خاندان کی دوسری رکن سونیا گاندھی کو طلب کرنے کی کیا ضرورت تھی! اسی کے ساتھ کانگریس نے کہا کہ میڈیا کا یہ الزام غلط ہے کہ کانگریس صرف ایک خاندان سے واب
View more
Wed, 27 Jul 2022 00:29:55
منگل شام کو کارگیدے ہورولی جنگل سے برآمد ہونے والے ڈھانچے کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کپڑےدیکھتے ہی گھروالوں نے پہچان لیا کہ یہ کپڑے 26 سالہ محمد محسن شیخ کے ہیں جو قریب بیس روز قبل سے لاپتہ تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy