Thu, 10 Oct 2024 17:47:21
مہاراشٹر حکومت نے پونے پورش ہٹ اینڈ رن کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے نابالغ ملزم کو ضمانت دینے والے جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) کے دو ممبروں کو برخاست کر دیا ہے۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان ممبروں کے خلاف شکایت درج کی تھی، جس کی جانچ کے بعد دونوں کو اصولوں کی خلاف ورزی کا ذمہ دار پایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ایل این داناوڑے اور کویتا تھوراٹ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 17:42:56
ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ ایک بار پھر دہراتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے بدھ کے روز کہا کہ کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹی تینوں ذات پات کے مسائل کو بڑھاوا دیتی ہیں، اور بہوجن سماج کو ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 17:37:45
ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 17:36:21
الھلال ایسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی تعلیمی کمیٹی کی جانب سے 10اکتوبر 2024 بروز جمعرات الھلال ایسوسی ایشن میں 4 سال تا8 سال تک کے اسکول ومدرسہ کے طلبہ لئےایک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی ادارہ ادب اطفال کے جنرل سکریٹری مولانا معظم شاہ بندری نے بچوں کی تربیت پر خطاب کیا۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 17:32:37
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اب آخری ٹی-20 میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس میں ہندوستان کا مقصد بنگلہ دیش کے خلاف مکمل فتح حاصل کرنا ہے۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 17:16:38
دہلی میں نالوں میں گرنے سے ہونے والی اموات کے معاملے پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔ حال ہی میں، 7 اکتوبر 2024 کو شمال مغربی دہلی کے علی پور علاقے میں ایک 5 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ دہلی میں نالے میں گرنے سے ہونے والی اموات کا پانچواں کیس ہے۔ اس پر کمیشن نے دہلی کے چیف سیکریٹری، پولیس کمشنر، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین اور میونسپل کارپوری
View more
Thu, 10 Oct 2024 17:10:26
جمعرات کو نوئیڈا اتھارٹی کے باہر کسانوں نے زبردست احتجاج کیا اور ہنگامہ برپا کر دیا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب بڑی تعداد میں کسان اتھارٹی کے دفتر کے باہر پہنچے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑ کر آگے بڑھ گئے۔ پولیس نے کسانوں کو دفتر کے قریب پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، لیکن کسانوں نے انہیں عبور کر لیا اور دفتر کے گیٹ کے سامنے ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 12:48:07
نیشنل ہائی وے 66 پر مولور میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 12:43:54
شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy