Sat, 12 Oct 2024 11:25:56
اسرائیل اس وقت متعدد محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، اور ہر طرف تباہی اور بربریت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں اسے گراؤنڈ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
View more
Sat, 12 Oct 2024 11:10:35
ناسک کے آرٹلری سنٹر میں ایک دلخراش حادثے کے دوران تربیتی مشق کرتے ہوئے دو اگنی ویر جوانوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوان توپ کے گولے لوڈ کر رہے تھے اور اچانک ایک شدید دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ان کی جانیں ضائع ہو گئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ فائرنگ رینج میں پیش آیا، جہاں توپ خانے کی فائرنگ کی مشق جاری تھی۔
View more
Sat, 12 Oct 2024 11:02:05
یکم نومبر کو کرناٹک کا یومِ تاسیس منایا جاتا ہے، اور اس سال ریاست میں 50واں یومِ تاسیس خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس حکومت نے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور مختلف تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن کو خاص انداز میں مناتے ہوئے ریاستی اتحاد اور ثقافت کی علامت کنڑ اپرچم کو لہرانے کا اہتمام کریں۔
View more
Sat, 12 Oct 2024 01:41:06
تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے 66 پر دو لاریوں کے درمیان تصادم سے ایک طرف جام لگ گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً تین گھنٹوں تک ٹریفک متاثر رہا۔ پولیس، فائر بریگیڈ، اور کرین کی مدد سے کافی محنت کے بعد دونوں لاریوں کے ڈرائیوروں کو باہر نکالا گیا، جس کے بعد ٹریفک نظام کو بحال کیا گیا۔
View more
Fri, 11 Oct 2024 22:23:21
بھٹکل کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی رات 30 سالہ مزدلفہ بنت اشرف سُکری کی نارمل ڈیلیوری کے چند گھنٹوں بعد اچانک انتقال ہو گیا۔ بعض رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بروقت خون دستیاب نہ ہونے اور کنداپور سے خون لانے میں تاخیر اس افسوسناک واقعے کا سبب بنی، جبکہ کچھ افراد نے ڈاکٹر کی لاپرواہی کو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ خاتون کا دوسرا بچہ تھا، اس سے قبل وہ ایک تین سالہ
View more
Fri, 11 Oct 2024 21:13:53
بھٹکل میں کافی ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہوجانے سے تعمیراتی کام ٹھپ پڑگیا ہے، اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل انجینئرس اینڈ ارکیٹکس ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعمیراتی کام کے لئے ضروری ریت کی فراہمی میں ہو رہی رکاوٹ کو جلد ہی دور نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
View more
Fri, 11 Oct 2024 19:44:59
بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ کے پمپنگ اسٹیشن سے ڈرینیج کا گندہ پانی سرابی ندی میں چھوڑے جانے اور سینکڑوں کنویں آلودہ ہونے کی مسلسل شکایات کے بعد، اترکنڑا ڈسٹرکٹ اربن ڈیولپمنٹ سیل کی پروجکٹ ڈائریکٹر اسٹیلا ورگیس کی قیادت میں ایک ٹیم بھٹکل پہنچی۔ ٹیم نے میونسپل میٹنگ ہال میں بھٹکل میونسپل اور جالی پٹن پنچایت کونسلرز کے ساتھ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے تجاویز طلب کیں۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 19:36:43
جمعرات کی صبح لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر واقع ایک تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بی بی ڈی تھانہ علاقے کے اندرا نہر کے قریب پیش آیا۔ اس عمارت میں گاڑیوں کا سروس سنٹر، ٹائر شو روم اور ایک جم قائم تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس آگ کے نتیجے میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ رو
View more
Thu, 10 Oct 2024 19:14:41
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے واضح کر دیا ہے کہ اترپردیش کی دس اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ مل کر انتخابی میدان میں حصہ لے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy