Sun, 13 Oct 2024 10:47:06
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے، لیکن سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس دوران شیوسینا یو بی ٹی کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے دسہرا ریلی کے دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شندے حکومت مہاراشٹر کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ریاست کو بچانے کے لیے متحد ہو کر شندے حکومت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور ایک مضبوط اتحاد تشکیل
View more
Sat, 12 Oct 2024 22:32:35
وزارتِ ریلوے کی جانب سے حیدرآباد سے مینگلور جانے والی (ٹرین نمبر 12789/12790 کچی گوڈا-منگلورو سنٹرل) ایکسپریس ٹرین کو مرڈیشور تک توسیع دینے کی منظوری ملنے کے بعد، آج ہفتہ کے روز بھٹکل اور مرڈیشور ریلوے اسٹیشنوں پر اس ٹرین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
View more
Sat, 12 Oct 2024 19:11:49
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مہاجر کیمپ پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حملے نے علاقے میں تباہی مچائی اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا، جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 12 Oct 2024 18:50:44
جمعہ کے روز تمل ناڈو کے کاورائی پٹئی میں میسور سے دربھنگہ جانے والی بھاگ متی ایکسپریس ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 12 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے بعد 18 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ راحت رسانی کے کام کی وجہ سے متعدد ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ انڈین ریلوے نے اس حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) بھی حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفت
View more
Sat, 12 Oct 2024 18:19:21
گجرات کے مہسانا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کم از کم 7 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاعات کے مطابق مزدور ایک گڈھا کھودنے میں مصروف تھے جب اچانک مٹی دھنسنے سے وہ ملبے تلے دب گئے۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور فوری طور پر بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اب تک 7 لاشوں کے برآمد ہونے کی اطلاع دی ہے۔
View more
Sat, 12 Oct 2024 18:06:36
کانگریس پارٹی نے ملک میں مسلسل ہونے والے ریل حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ریلوے کے نظام کو محفوظ بنانے میں ناکام ہو رہی ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں 55 ریل حادثات ہو چکے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران، کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ان حادثات پر سخت رد عمل دیا ہے، حکومت کی ناکامیوں پر سوالات اٹھاتے ہو
View more
Sat, 12 Oct 2024 17:51:24
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقوں سے اسرائیل پر تقریباً 230 راکٹ داغے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں تاکہ شمالی اسرائیل کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور علاقے میں امن و استحکام قائم کیا جا سکے۔ ان حملوں کے بعد شمالی اسرائیل کے کئی علاقوں م
View more
Sat, 12 Oct 2024 17:40:21
ملپے شہر میں وادابھنڈیشور بس اسٹینڈ کے پاس پولیس نے نقلی آدھار کارڈ رکھنے والے 9 بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کیا ہے ۔
View more
Sat, 12 Oct 2024 17:37:02
اپن انگڈی میں اینجیرا کے قریب آج صبح ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہو کر گہری گھاٹی میں گر گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy