Fri, 02 May 2025 07:53:50
ہندوتوا نظریات سے وابستہ کارکن اور راوڈی شیٹر سہاس شیٹی جس پر محمد فاضیل نامی مسلم نوجوان کے قتل کا بھی الزام تھا، جمعرات شب کو ایک گینگ نے تلوار اور دھاردار ہتھیاروں کے ذریعے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا۔ واردات بجپے کے کنی پڈاؤ علاقے میں رات قریب ساڑھے اٹھ بجے پیش ائی۔
View more
Thu, 01 May 2025 20:13:25
پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور اس کے نتیجے میں ہندوستان اور پاکستان کی سرحدوں پر تناو کے پس منظر میں اتر کنڑا کے ساحلی علاقے میں کوسٹ گارڈ اور کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کی طرف سے سخت چوکسی برتی جا رہی ہے اور ماہی گیر کشتیوں اور مزدوروں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔
View more
Thu, 01 May 2025 19:58:54
شہر کے مضافات کوڈوپو میں پیش آئے ہجومی تشدد اور قتل کے معاملے میں منگلورو رورل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر شیوا کمار کے آر، ہیڈ کانسٹیبل چندرا پی، کانسٹیبل یلا لنگا کو معطل کیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 01 May 2025 19:48:11
پاڈی بیلورڈکا نامی علاقے کے ودیا نگری پولیس اسٹیشن کے احاطے میں پیش آئے ایک المناک حادثے میں ایک آٹھ سالہ لڑکا اس وقت فوت ہوگیا جب وہ حادثاتی طور پر لکڑی کے تختے سے جڑی ہوئی اس درانتی پر گر گیا جس پر کٹھل (پھنس/جیک فروٹ) کاٹا جا رہا تھا ۔
View more
Thu, 01 May 2025 19:30:57
منگلورو کے قریب واقع بیلتنگڈی تعلقہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بجلیوں کے ساتھ تیز بارش سے نقصان پہنچا ہے ۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 23:06:58
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دی گئی "بتی گل تحریک" کی اپیل پر بھٹکل میں زبردست ردعمل دیکھنے کو ملا۔ بدھ کی رات 9 بجتے ہی مسلم علاقوں میں گھروں، دکانوں اور بازاروں کی روشنیاں بجھا دی گئیں،
View more
Wed, 30 Apr 2025 12:51:20
کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کی سرحدوں پر جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے اس پس منظر میں بھٹکل کے ساحلی علاقے میں موجود ماہی گیری کی پانچ بندرگاہوں اور ماہی کشتیوں کی گودیوں پر کوسٹ گارڈ کی طرف سے سخت چوکسی برتی جا رہی ہے ۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 12:48:37
شہر کے مضافات میں کوڈّوپو میں دو دن پہلے نامعلوم نوجوان کی جو لاش بازیافت ہوئی تھی اس کی شناخت کیرالہ وائناڈ کے رہنے والے مہاجر مزدور اشرف کے طور پر کی گئی ہے اور پولیس کے ذریعے ہوئی تفتیش کے نتیجے میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہجومی تشدد اور مارپیٹ کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی تھی ۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 11:11:08
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملے کے متاثرین سے یکجہتی کے طور پر تین دن کے تعزیتی وقفے کے بعد، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنی "وقف بچاو" مہم کو ایک نئے انداز میں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy