ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بابا صدیقی کی تدفین، ہزاروں افراد کی شرکت، قتل کی تحقیقات کے لیے 15 ٹیمیں تشکیل

    بابا صدیقی کی تدفین، ہزاروں افراد کی شرکت، قتل کی تحقیقات کے لیے 15 ٹیمیں تشکیل

    Mon, 14 Oct 2024 10:17:48 
    این سی پی کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی (66 سال) کے بہیمانہ قتل کے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی ممبئی پولیس نہ تو قتل کا آلہ برآمد کرسکی اور نہ ہی قتل کی اصل وجہ معلوم ہو سکی ہے۔ تاہم پولیس نے ایک مفرور ملزم پروین لونکر کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کی مزید چھان بین کے لیے 15 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو مختلف ریاستوں میں روانہ ہوچکی ہیں۔ اس دوران بابا صدیقی کے جسد خاکی
    بابا صدیقی قتل: عمران پرتاپ گڑھی کا مطالبہ، مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کو جوابدہی، گورنر اور وزیر داخلہ کے استعفے کی ضرورت

    بابا صدیقی قتل: عمران پرتاپ گڑھی کا مطالبہ، مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کو جوابدہی، گورنر اور وزیر داخلہ کے استعفے کی ضرورت

    Sun, 13 Oct 2024 19:33:04 
     کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے بابا صدیقی کے قتل کے واقعے پر ایک پریس کانفرنس کے دوران گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مہاراشٹر حکومت، خاص طور پر وزیر داخلہ کو اس قتل کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں اور اس قتل کے مجرموں کو سخت سزا دی جا سکے۔
    اسرائیلی فوج کی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری، 30 فلسطینی شہری ہلاک

    اسرائیلی فوج کی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری، 30 فلسطینی شہری ہلاک

    Sun, 13 Oct 2024 19:18:14 
    اسرائیلی فورسز نے رات کی تاریکی میں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ علاقے میں جاری کشیدگی کے درمیان پیش آیا، جس نے مقامی آبادی میں مزید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
    مدارس کی فنڈنگ معطل کرنے کے لیے این سی پی سی آر کی ریاستی حکومتوں کو خط ارسال

    مدارس کی فنڈنگ معطل کرنے کے لیے این سی پی سی آر کی ریاستی حکومتوں کو خط ارسال

    Sun, 13 Oct 2024 19:05:56 
    نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے یہ سفارش کی ہے کہ ہندوستان کی تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مدرسہ بورڈز کی مالی امداد بند کریں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے ایک خط میں، این سی پی سی آر کے چیئرمین پریانک کانونگو نے الزام عائد کیا کہ مدارس مسلم بچوں کو رسمی تعلیم سے محروم کر رہے ہیں اور ان کی بندش کا مطالبہ کیا۔ کان
    گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم

    گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم

    Sun, 13 Oct 2024 18:53:07 
    بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے  ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر میں پوجا کی گئی اور شیواجی مہاراج کے مجسمے پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔
    بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

    بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

    Sun, 13 Oct 2024 18:47:55 
    بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ان کے کنبے میں گہرے افسوس کا ماحول چھا گیا ہے۔
    آگرہ: شرد پورنیما کی رات چاندنی میں'تاج محل' کا دلکش منظر دیکھیں

    آگرہ: شرد پورنیما کی رات چاندنی میں'تاج محل' کا دلکش منظر دیکھیں

    Sun, 13 Oct 2024 18:41:52 
    شرد پورنیما کے موقع پر جب چاند کی ٹھنڈی شعاعیں تاج محل کی پچّی کاری میں جڑے قیمتی پتھروں پر پڑیں گی، تو وہ چمک اٹھیں گے۔ تاج محل کے شائقین اس شاندار منظر کے منتظر رہتے ہیں اور اس کو دیکھنے کے لیے پورے سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ جب قیمتی پتھر اپنی چمک بکھیرتے ہیں، تو یہ منظر دیکھنے والے سیاح ہر بار کی طرح اس بار بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ اس سال شرد پورنیما کے دوران 15 سے 19 اکتوبر تک ت
    حکمران جماعت کے رہنماؤں کی عدم تحفظ: شرد ادھو گروپ کا زوردار حملہ

    حکمران جماعت کے رہنماؤں کی عدم تحفظ: شرد ادھو گروپ کا زوردار حملہ

    Sun, 13 Oct 2024 17:59:29 
    این سی پی (اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، حملہ آوروں نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس میں سے بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں۔ سینے میں گولی لگنے کے بعد وہ فوراً گر گئے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے کے بعد نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس لیلاوتی اسپتال پہنچے اور واقعے
    تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

    تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

    Sun, 13 Oct 2024 17:53:10 
    تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔