Fri, 18 Oct 2024 22:32:37
جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز نو منتخب وزراء کے لئے مختلف قلمدان مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان راج بھون سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئی انتظامیہ میں وزراء کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا ہے۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 20:20:11
بنگلہ دیشی عدالت نے بنگلہ دیش کی جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے، جنہیں اگست میں ملک گیر طلبہ احتجاج کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، اس بات کی اطلاع خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جمعرات کو دی۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 13:10:45
دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، لیڈران اور حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 13:07:04
سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے تھے، نے اکثریت کے ساتھ یہ فیصلہ دیا۔ بینچ کے چار ججز، بشمول چیف جسٹس، نے اس فیصلے کی حمایت کی، جبکہ جسٹس جے بی پاردیوالا
View more
Thu, 17 Oct 2024 13:03:10
بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ اس وجہ سے کئی ضلعوں میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ ساتھ ساتھ مشرقی علاقے کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 13:00:04
ضلع بھر میں رات سے جاری شدید بارش کے بعد جمعرات کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 12 سالہ بچہ نالے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت نیویدن بسوراج گڈگری کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ حادثہ ہاویری ایس پی دفتر کے سامنے پیش آیا۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 12:58:11
ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر استعمال ای وی ایم کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے، وہیں اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس تعلق سے سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کر دی
View more
Thu, 17 Oct 2024 12:54:33
دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان کیا ہے،
View more
Thu, 17 Oct 2024 12:50:59
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy