ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن میں جنازے پر بمباری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

یمن میں جنازے پر بمباری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

Tue, 11 Oct 2016 16:18:33    S.O. News Service

واشنگٹن،11؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے ایک ایلچی نے یمن میں ایک جنازے پر بمباری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسمعیل ولد شیخ احمد نے کہا کہ اس خوفناک فضائی حملے کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جانا چاہییں۔ ان کے بقول وہ اس حوالے سے جاری تحقیقات کا نتیجہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ صنعاء میں گزشتہ ویک اینڈ پر سعودی طیاروں نے جنازے کے ایک جلوس پر بم برسائے تھے۔ اس واقعے میں ایک سو چالیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ تقریباً ساڑھے پانچ سو زخمی ہوئے تھے۔


Share: