ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلیکسی 7کی فروخت بند، صارفین یہ فون استعمال نہ کریں

گلیکسی 7کی فروخت بند، صارفین یہ فون استعمال نہ کریں

Tue, 11 Oct 2016 16:45:45    S.O. News Service

سیول،11؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ٹیکنالوجی کی ایک بڑی کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون’’گیلکسی نوٹ 7‘‘کی دنیا بھر میں فروخت اور اس فون کی تبدیلی کو روکتے ہوئے تمام صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا استعمال بند کر دیں۔منگل کو کمپنی نے کہا کہ گلیکسی نوٹ 7کے صارفین اس فون کو بند کر دیں اور فون کو واپس کر کے یا تو رقم لے لیں یا پھر کوئی اور فون اس کے بدلے حاصل کر لیں۔ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم حالیہ دونوں میں اس فون سے متعلق ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے متعلقہ ادارے کے ساتھ ملک کر کام کر رہے ہیں۔حال ہی میں متعارف کروائے گئے اس فون کی بیٹری کے پھٹنے اور فون سے دھواں نکلنے کے واقعات سامنے آ چکے تھے جس کے بعد پہلے کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ صارفین اپنا یہ فون نئے گیلکسی نوٹ 7سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔جنوبی کوریا کی اس بڑی کمپنی کے بازار حصص میں شیئرز کی منگل کو قیمت میں سات فیصد گراوٹ بھی دیکھی گئی۔امریکہ میں صارفین کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس فون میں خرابی کے سامنے آنے والے پانچ واقعات کی چھان بین کر رہے ہیں۔حکام نے سام سنگ کمپنی کے اس تازہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔قبل ازیں سام سنگ کمپنی نے تقریباً 25لاکھ ’’گلیکسی نوٹ 7‘‘واپس منگوا لیے تھے۔


Share: