ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ مرجان میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک اور عورت انتقال کرگئی؛ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین

کمٹہ مرجان میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک اور عورت انتقال کرگئی؛ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین

Wed, 12 Oct 2016 13:03:20    S.O. News Service

بھٹکل 12/ اکتوبر (ایس او نیوز) جمعہ 7/ اکتوبر کو کمٹہ مرجان نیشنل ہائی وے پر ہوئے بھیانک سڑک حادثےمیں آج اُڈپی اسپتال میں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی، جس کے ساتھ ہی  حادثے میں مرنے والوں کی تعاد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ کمٹہ کے مرجان میں ایک کار بریج کی دیوار سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں عبدالماجد خان (42) اور اس کا بھانجہ عبدالکریم خان (6)  انتقال کرگئے تھے جبکہ دیگر چھ شدید زخمیوں کو مینگلور، اُڈپی اور ہوناور اسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا، اب خبر آئی ہے کہ اُڈپی کے آدرش اسپتال میں ایڈمٹ مرحوم عبدالماجد خان کی اہلیہ جمیلہ بی (35) زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ہے۔ حادثے میں اس کے دو لڑکے ڈیڑھ سالہ عبدالکریم اور عبدالجواد خان (10) بھی زخمیوں میں شامل تھے، بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں اب اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ ماں اور باپ کے انتقال کے بعد اب دونوں بچے یتیم ہوگئے ہیں۔ اللہ دونوں بچوں پر رحم فرمائے اور مرحومین کی بال بال مغفرت فرمائے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ابھی بھی تین لوگ اسپتال میں ہی ایڈمٹ ہیں جس میں مسیحہ صلاح الدین شیخ (15) آئی سی یو میں ہیں، جبکہ اس کی والدہ ناذیرہ بی صلاح الدین شیخ مینگلور اسپتال میں ایڈمٹ ہیں، اسی طرح بھٹکل مخدوم کالونی کی فاطمہ ندیٰ مشیر خان کنداپور اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔

مرحوم جمیلہ بی کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق ولکی سے ہے، خبر ملی ہے کہ اُڈپی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میت شوہر کے گھر سڑلگی لے جائی جائے گی۔


Share: