واشنگٹن،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)قومی سلامتی کے سابق مشیر شیو شنکر مینن کاکہناہے کہ ہند چین تعلقات کشیدگی کی حالت میں ہیں اور ان پر دوبارہ غورکی ضرورت ہے کیونکہ بدل چکے حالات میں سال1988کا نظام کارگر نہیں ہے۔مینن نے بتایا ہند چین تعلقات کشیدگی کی حالت میں ہیں۔آپ اس کشیدگی کو دیکھ سکتے ہیں۔مسعود اظہر کو دہشت گرد کا درجہ دینا،این ایس جی(جوہری سپلائرگروپ)میرا مطلب ہے کہ مجھے یہ سب گنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس رشتے میں کشیدگی توہے۔ہندوستان میں اس ہفتے کے آخر میں ہونے جا رہی دو روزہ برکس چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے صدر شی ژنفنگ کے ہندوستان پہنچنے سے پہلے مینن نے کہاکہ یہ سب تعلقات میں کشیدگی کی علامات ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان مناسب اسٹریٹجک ڈائیلاگ نہیں ہے۔ بہر حال سابق خارجہ سیکرٹری نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو لے کر وہ مایوس نہیں ہیں۔انہوں نے اپنی کتاب چواسیزانسائیڈ دی میکنگ آف انڈازفارن پالیسی میں لکھاہے کہ میں نے چین تعلقات کے مستقبل کے بارے میں مایوس نہیں ہوں۔ اس کتاب کا اجراء گزشتہ ہفتے بروکنگ انسٹی ٹیوٹ میں ہوا تھا اور یہ دنیا بھر کے اسٹورز میں اگلے ہفتے نظر آئے گی۔