ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں ریت کے آڈوں پر تحصیلدار و محکمہ مالگذاری افسروں کا چھاپہ

چنتامنی میں ریت کے آڈوں پر تحصیلدار و محکمہ مالگذاری افسروں کا چھاپہ

Sat, 15 Oct 2016 14:44:25    S.O. News Service

چنتامنی:15 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی تعلقہ کے مختلف دیہاتوں میں تالاب کی مٹی بیرونی ریاستوں کو روانہ کئے جانے کاروبار زور وشور پر چل رہا تھا کئی مرتبہ یہاں کے لوگوں نے الزام لگایا کہ تالابوں سے مٹی نکالنے کاکام میں خود سرکاری افسران کا ساتھ دے رہے ہیں پچھلے چند دن قبل تالابوں میں مٹی نکالنے کا کام بند ہوا تھاپھر سے تالابوں سے مٹی نکالنے کا کام دھندہ شوروں پر ہے حلقہ کے بٹل ہلی کنچارہلی پولیس تھانہ آس پاس کے قریبوں میں ریت کا دھندا زیادہ چل رہا ہے ان ریت کا دھندہ کرنے والوں کی حمایت محکمہ پولیس اور محکمہ مالگذاری کے افسران بھی کرنے کا الزام عوام نے لگایا تھا۔آج علی صبح تحصیلدار گنگپا اور محکمہ مالگذاری کے افسران تعلقہ کے کرمارلہلی کے دیہات میں چار مٹی کے فیلٹر آڈوں پر چھاپہ مارنے کے علاوہ وہاں سے مٹی فیلٹر کے اشیاء کو ضبط کیا جیسے ہی محکمہ مالگذاری کے افسران ریت کے آڈوں پرچھاپہ مارنے پہنچے تو وہاں کام کررہے کئی لوگ فرار ہوگئے پولیس ان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب حاصل کرلی ۔اس موقع پر چند دیہاتیوں نے تحصیلدار کا گھیراؤ کرکہ بتایا کہ چنتامنی حلقہ سے ہر دن راتوں میں ریت کے لاریاں بنگلور ودیگر علاقوں کو روانہ ہوتے ہیں صبح کے وقت غیر قانونی ریت کے ٹرک محکمہ پولیس سے بچنے کے لئے گلیوں میں چلے جاتے ہیں یہاں کے کئی تالابوں میں مٹی نکال کر تالابوں کو تباہ کردیا ہے اس لئے اس پر روک لگانے فوری اقدامات کی جائے ۔تحصیلدار نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحل آج تعلقہ کے چند دیہاتوں کے تالابوں کے پاس مٹی کو فیلٹر کی جارہی آڈوں پرچھاپہ مارا گیا ہے عنقریب تعلقہ کے دیگر تالابوں جہاں مٹی کی فیلٹر غیر قانونی طریقے سے کی جارہی ہو اپتہ لگانے کے لئے محکمہ پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے عوام کو بھی چاہئے کہ حلقہ میں اگر محکمہ مالگذاری افسروں کے آنکھوں میں دھول جھونک کر ریت سربراہی کی جارہی ہوتو اس کی اطلاع محکمہ مالگذاری افسروں کو فوری دیا جائے ۔


Share: