چنتامنی:14 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاست کرناٹکاکو دس سال پیچھے کردیا ہے کرناٹک میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں سدرامیا گھر کو جائیں گیں اور ساتھ ہی کانگریس پارٹی کو بھی لے جائیں گیں یہ بات بی جے پی کے لیڈر این۔ارون بابو نے کہی۔ شہر کے دوڈ پیٹ اریا وئشیا کلین منٹپ میں منعقدہ بی جے پی پارٹی کے تعلقہ سطح اجلاس کاافتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آواز پر کانگریس پارٹی سے پاک ملک کی تعمیر کے لئے پارٹی کارکن تیار ہوجائیں ملک میں کانگریس پارٹی کی ساکھ کمزور ہوچکی ہے جس کے سبب پچھلے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اقتدار سے محروم ہونا پڑا ملک کے صرف چھ فیصد ریاستوں میں ہی کانگریس اقتدار پر قابض ہے جبکہ بی جے پی کئی ریاستوں پر قبضہ جمائی ہے ۔انہوں نے کارکنان کو آوازدی کے بقیہ ریاستوں میں بھی بی جے پی کو اقتدار پر لانے کے لئے تیار ہوجائیں
اس موقع پر بی جے پی کے ضلعی صدر ڈاکٹر منجوناتھ راجیہ مہیلا مورچہ کی نائب صدر جوتی ریڈی و بی جے پی لیڈر ستیہ نارائن مہیش نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حال ہی میں بلدیہ کی نائب صدر کے حیثیت سے منتخب ہوئی سجاتا کو تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پر بی جے پی لیڈر لکشمی نارائن گوپتہ گوپی نات مورلی دھر شری رام ریڈی این شنکر وینکٹ رونا ارون منجوناتھ ناگیش شیو ریڈی سمیت کئی احباب موجود رہے اس موقع چنتامنی ٹاون کے مختلف جنتادل(ایس)اور کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔