ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے نابالغوں کو تنبیہہ، آئندہ ان کے والدین کو بھی جیل بھیج دینے ٹریفک پولیس کی تیاری

نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے نابالغوں کو تنبیہہ، آئندہ ان کے والدین کو بھی جیل بھیج دینے ٹریفک پولیس کی تیاری

Sat, 15 Oct 2016 11:58:31    S.O. News Service

بنگلورو،14؍اکتوبر(ایس اونیوز)شہر کی ٹریفک پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کو سخت کرتے ہوئے یہ تنبیہہ کی ہے کہ آئندہ اگر نابالغ افراد کو نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان افراد کے ساتھ ان کے والدین کو بھی جیل بھیج دیا جائے گا۔ شہر کی پولیس نے آئے دن بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کو قابو میں کرنے کیلئے یہ سخت قدم اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ نشہ کی حالت میں اگر نابالغوں کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ان کے والدین کو بھی غیر ضمانتی وارنٹ کے تحت جیل بھیج دیا جائے گا اور ان کی رہائی عدالت میں حاضری کے بعد ہی ممکن ہوسکے گی۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی اس قانون کی پہل کی جاچکی ہے۔ٹریفک قوانین میں اصلاحات لانے کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر یہ قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے والوں کو اب تک پکڑ کر محض انہیں جیل بھیجا جاتا تھا، اور بعد میں جرمانہ ودیگر کارروائیوں کے بعد انہیں رہا کردیا جاتا۔لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ نشہ کی حالت میں اگر ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو فوری طور پر لائسنس کی منسوخی ہوگی ، ڈرائیونگ کرنے والے نابالغ رہے تو انہیں گاڑیاں دینے کیلئے ذمہ دار ان کے والدین کو قید میں ڈال دیا جائے گا۔ پولیس نے والدین کو متنبہ کیا کہ اپنے بچوں کو کاریں ، موٹر بائیک وغیر ہ فراہم کرتے وقت احتیاط برتیں۔ والدین کو اگر جیل بھیجا گیاتو انہیں کم ازکم ایک ماہ تک قید میں رہنا پڑ سکتا ہے۔ یہاں تک کہ آئندہ اگر گاڑیاں چلاتے وقت لائسنس نہ رہا اور گھر میں بھول کر بھی آگئے تو اس کے عوض بھی بھاری جرمانہ یا قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نشہ کی حالت میں جن لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا پولیس ان سے فوری جرمانہ وصول کرکے انہیں رہا نہیں کرے گی، بلکہ انہیں فوری طور پر قید میں بھیج دیا جائے گا۔اڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک ہتیندرا نے بتایاکہ پچھلے ایک ماہ میں چار ہزار سے زائد افراد کو نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اوران کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلئے گئے ہیں ۔ٹریفک پولیس نے آر ٹی او دفاتر سے سفارش کی ہے کہ ان تمام کے ڈرائیونگ لائسنسوں کو منسوخ کردیا جائے۔ ساتھ ہی جو گاڑیاں یہ لوگ چلارہے تھے ان کو ضبط کرکے عدالتوں سے ان کو واپس لینے کا انتظام کیاجائے۔ 


Share: