ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی لیکس:کلنٹن کا ٹرمپ، وکی لیکس اور ماسکو پر الزام

نئی لیکس:کلنٹن کا ٹرمپ، وکی لیکس اور ماسکو پر الزام

Wed, 12 Oct 2016 16:41:29    S.O. News Service

واشنگٹن،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی جانب سے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کی مدد کے لیے کلنٹن کی صدارتی مہم سے متعلق ہزاروں ای میلز لیک کیں۔ وکی لیکس ویب سائٹ جمعے کے روز سے اب تک کلنٹن کی انتخابی مہم میں شامل جان پوڈیسٹا کے نجی جی میل اکاؤنٹ سے بھیجی گئی ہزاروں ای میلز شائع کر چکی ہے۔ پوڈیسٹا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ای میل اکاؤنٹ پر اس سائبر حملے میں روس ملوث ہو سکتا ہے۔ ان ای میلز سے کوئی بڑی بات تو افشا نہیں ہوئی، تاہم کلنٹن کی ٹیم کی اندرونی سرگرمیاں منظر پر آ گئی ہیں۔


Share: