ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فوج نے پارلیمانی پینل کو دیں سرجیکل اسٹرائیک کی معلومات،کانگریسی لیڈران کے سوالات کوکیا گیانظرانداز

فوج نے پارلیمانی پینل کو دیں سرجیکل اسٹرائیک کی معلومات،کانگریسی لیڈران کے سوالات کوکیا گیانظرانداز

Sat, 15 Oct 2016 12:25:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ابتدائی ہچکچاہٹ کے بعد آج فوج نے اپنے جوانوں کی طرف سے پاک مقبوضہ کشمیر کے اندر واقع دہشت گردانہ ٹھکانوں پر انجام دیئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کی معلومات دفاعی معاملات کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کو دے دی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے کم از کم تین ارکان نے کہا کہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت نے کمیٹی کو 29ستمبر کے سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں معلومات دی۔ایک رکن نے کہا کہ حساس مسئلے پر فوج کی جانب سے مختصر بیان دیا گیا لیکن کوئی سوال نہیں لیا گیا لیکن این ڈی اے کے ایک اور رکن نے کہا کہ کانگریس کے مدھوسودن مستری سوال پوچھنا چاہتے تھے لیکن پینل کے سربراہ میجر جنرل بی سی کھنڈوری(ریٹائرڈ)نے اس سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان شدید ترین بحث ہوئی،بالآخر کوئی سوال نہیں لیا گیا،پہلے مستقل کمیٹی کو کنٹرول لائن کے اس پار کے سرجیکل اسٹرائیک پر وزارت دفاع کے نمائندوں سے معلومات ملنی تھی لیکن بعد میں ایجنڈا تبدیل کر دیا گیا اور اسے ’’ای ڈاک بیلٹ انتظام کے عمل درآمد کی پوزیشن‘‘پر وزارت دفاع، وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کے حکام کی طرف سے کی جانے والی سماعت بنا دیا گیا تھا۔کل کانگریس کے دو سینئر ارکان امبیکا سونی اور مدھوسودن مستری نے ایجنڈے میں اس تبدیلی کو انتہائی ناقابل قبول بتایا تھا۔پارٹی کے جنرل سکریٹری امبیکا سونی اور مستری نے کل مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ رازداری کے نام پر کمیٹی کوسرجیکل اسٹرائیک کی معلومات نہ دینے کا فیصلہ ممبران پارلیمنٹ پر اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے،یہ وہ رلیڈرہیں جو کمیٹی میں ہیں اور رازداری کا حلف کے پابند ہیں،یہ رخ ہمارے لئے بالکل ناقابل قبول ہے۔


Share: