ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن میں آتش بازی کے سامان والی دکانوں میں آگ، متعدد افراد ہلاک

فلپائن میں آتش بازی کے سامان والی دکانوں میں آگ، متعدد افراد ہلاک

Wed, 12 Oct 2016 16:45:45    S.O. News Service

منیلا،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلپائنی دارالحکومت منیلا کے شمال میں بوکاؤ کے علاقے میں آتش بازی کے سامان کی متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مقامی میئر کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد ہلاک جب کہ کم از کم دس زخمی بھی ہوئے۔ مقامی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد تاحال معلوم نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کی دوپہر ان دوکانوں میں لگنے والی آگ کے بعد متعدد دھماکے بھی سنے گئے تھے، جن سے قریب موجود کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔


Share: