چنتامنی:14 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)خواتین بینک سے ملنے والے قرضہ سے بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے بینک سے لئے گئے قرضہ کو جلد واپس لوٹانے کی کوشش کرے تاکہ ہر ایک کو بینک سے قرضہ مل سکے۔ پچھلے دنوں سے جڑواں شہر کولار ۔چکبالاپور اضلاع کے غریب و مستحق لوگوں کی دہلیز تک مختلف سہولتیں پہنچائی جارہی ہیں۔ آئندہ بھی ڈی سی سی بینک اس سلسلہ کو جاری رکھیں گی یہ بات کولار ۔چکبالاپور ڈی سی سی بینک کے صدر بال ہلی گووند گوڈا نے کہی ۔ آج شہر کے وساوی کلین منٹپ میں 19 استری شکتی سنگھا والوں کو62لاکھ روپئے قرضہ کی رقم تقسیم کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولار ۔چکبالاپور دونوں اضلاع میں ڈی سی سی بینک سے اب تک دو ہزار سے زائد خواتین سنگھا والوں کو قرضہ دیا گیا ہے
۔اس موقع پر ملک فیڈریشن یونین کے ڈائرکٹر اشوت نارائن بابو کربور رعیت سوسائٹی کے صدر نٹراج شیلاجی بائرے گوڈا سنتوش گائیتری کرشنپا وغیرہ موجود تھے ۔