ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام کے معاملے پر کشیدگی، پوٹن نے پیرس کا دورہ منسوخ کر دیا

شام کے معاملے پر کشیدگی، پوٹن نے پیرس کا دورہ منسوخ کر دیا

Wed, 12 Oct 2016 16:43:49    S.O. News Service

ماسکو،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شامی تنازعے پر فرانس کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنا مجوزہ دورہ فرانس منسوخ کر دیا ہے۔ ماسکو حکومت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا، جب فرانسیسی صدر اولانڈ نے ایک روز قبل الزام عائد کیا تھا کہ روسی فورسز حلب میں فضائی کارروائی کے ذریعے جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ صدر پوٹن اپنا دورہ فرانس 19اکتوبر سے شروع کرنے والے تھے، جس میں انہیں آئفل ٹاور کے قریب ایک نئے روسی آرتھوڈوکس چرچ کے روحانی مرکز کا افتتاح کرنا تھا۔ روسی فضائیہ شامی حکومت کی مدد کے لیے حلب میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر بمباری میں حصہ لے رہی ہے۔


Share: