نیویارک،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں صدر براک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائیں۔ہلری کلنٹن کی حمایت کے لیے کی گئی ایک ریلی مشرکت کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی منطق نہیں کہ آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے (خواتین کے معاملہ میں)نازیبہ بیان کی مخالفت کریں لیکن پھر بھی ان کی صدارت کی حمایت کریں۔یاد رہے کہ حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے وہ شدید مشکلات میں ہیں اور رپبلکن پارٹی کے 30کے قریب سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔امریکہ میں رپبلکن جماعت کیصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں غدار قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے خصوصی طور پر اپنی ہی جماعت کے سینئر ترین رہنما پال رائن کو کمزور اور غیر موثر رہنما قرار دے دیا ہے۔امریکہ ایوانِ نمائندگان کے سپیکر اور رپبلکن جماعت کے ملک میں سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز رہنما پال رائن نے کہا تھا کہ خواتین سے دست درازی سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد وہ اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع نہیں کریں گے۔ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن بھی ٹرمپ کی حمایت سے دستبردارپال رائن کے اس بیان کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رپبلکن ان پر چاروں جانب سے حملہ کر رہے ہیں اور ان کی غداری کا مقابلہ کرنا ڈیموکریٹس کا مقابلہ کرنے سے زیادہ مشکل ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی بیڑیا اتر گئی ہیں اور اب انھیں اپنی مرضی کے مطابق امریکیوں کے لیے لڑائی کرنے کا موقع ملا ہے۔پیر کو امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن نے کہا کہ ان کی توجہ کانگریس میں اپنی جماعت کی نشستیں بچانے پر مرکوز ہے تاہم وہ جماعت کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار کی توثیق ختم نہیں کریں گے۔پال رائن نے کہا ہے کہ'وہ اپنی تمام توانائی اس بات کو یقینی بنانے پر صرف کریں گے کہ ہلیری کلنٹن کو ڈیموکریٹ اکثریتی کانگریس کا بلینک چیک نہ ملے۔ڈونلڈ ٹرمپ پر عورتوں کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ ریپلکن پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے خواتین کے بارے میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نازیبا بیانات کی مذمت کی ہے۔