ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثی باغیوں کا امریکی بحری جنگی جہاز پرایک اور حملہ

حوثی باغیوں کا امریکی بحری جنگی جہاز پرایک اور حملہ

Thu, 13 Oct 2016 16:16:09    S.O. News Service

صنعاء13؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے حوث باغیوں نے چار دن میں سمندر میں موجود امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس میسن پر ایک اور ناکام راکٹ حملہ کیا ہے جس میں جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے ایک بیان میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے یو ایس ایس میسن پر راکٹوں سے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا اس حملے کا مناسب وقت اور مناسب طریقے سے جواب دے گا۔پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس میسن پر یمن کے باغیوں کی طرف سے ایک اور راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ یہ راکٹ یمن کے اندر سے الحدیدہ بندرگاہ کے قریب کھڑے امریکی جنگی جہاز پر داغا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی باغیوں کی طرف سے داغے گئے راکٹ کو دفاعی شیلڈ کی مدد سے روک دیا گیا جس کے نتیجے میں میزائل جہاز تک نہیں پہنچ پایا ہے۔خیال رہے کہ بدھ کے روز ہونے والے راکٹ حملے سے چار روز پیشتر بھی امریکی حکام نے کہا تھا کہ یمنی باغیوں نے امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس میسن پر راکٹ داغے ہیں تاہم ان راکٹوں سے جہاز یا اس کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔بدھ کے روز امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ یمن کے ایران نواز حوثی شدت پسند باغیوں کی طرف سے یمن کے ساحل پر موجود امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس میسن پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا ان حملوں کا مناسب وقت پر جواب دے گا۔ ادھر دوسری جانب حوثیوں نے راکٹ حملوں کی تردید کی ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں اداریرائیٹرز کو بتایا کہ یمن میں باغیوں کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بہ ظاہر لگتا ہے کہ یہ راکٹ چھوٹی کشتی سے داغے گیے ہیں۔


Share: