ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوہری پھیلاؤ کی سرگرمیوں پر پاکستان کا واضح تاثر ہے:ہندوستان

جوہری پھیلاؤ کی سرگرمیوں پر پاکستان کا واضح تاثر ہے:ہندوستان

Thu, 13 Oct 2016 11:24:51    S.O. News Service

نیویارک،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کو نشانے پر لیتے ہوئے ہندوستان نے کہا ہے کہ جوہری پھیلاؤ کی جاری سرگرمیوں پر پاکستان کا واضح تاثر ہے اورریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے اتحاد کے تحت ایٹمی مواد کی بے لگامتوسیع امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔جنیوا میں تخفیف اسلحہ پرمنعقد کانفرنس کے کاؤنسلر سدھارتھ ناتھ نے کہاکہ ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے درمیان تعلقات اور انتہائی پریشان کر دینے والے اتحاد کے تحت جوہری مواد کی پیداوار اور جوہری ہتھیاروں کی فراہمی کے نظام کی بلا روک ٹوک توسیع اور دہشت گردی کا فروغ امن اور استحکام کی راہ میں سب سے بڑا خطرہ ہے۔ تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی پہلی کمیٹی کے 10 اکتوبر کو ہوئے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے کشمیر مسئلے پرجواب دینے کے ہندوستان کے حق کا استعمال کرتے ہوئے ناتھ نے یہ تبصرہ کیا۔ناتھ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ان کے خلاف متحدہوجانا چاہئے جن کی مسلسل خلاف ورزی سے جوہری خطرہ اورتوسیع کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔


Share: