ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جماعت المسلمین کمٹہ کا سالانہ جلسہ ؛ محمد شفیع شیخ پھر ایک بارصدر اور عبدالرزاق شیخ جنرل سکریٹری منتخب

جماعت المسلمین کمٹہ کا سالانہ جلسہ ؛ محمد شفیع شیخ پھر ایک بارصدر اور عبدالرزاق شیخ جنرل سکریٹری منتخب

Tue, 11 Oct 2016 17:06:05    S.O. News Service

کمٹہ 11/ اکتوبر (ایس او نیوز) کمٹہ جماعت المسلمین کا سالانہ جلسہ مورخہ 10/ اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر سابقہ عہدیداران پھر ایک بار منتخب ہوئے۔ البتہ اس بار کی انتظامیہ میں تین نئے چہروں کو شامل کیا گیا۔ پروگرام بعد نماز عشائ جناب یاسین صاحب کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا، جس کے بعد سالانہ رپورٹ اور سالانہ حساب کتاب کا گوشوارہ پیش کیا گیا، جس کی  منظوری کے بعد  عہدیداران کے انتخاب کی باری آئی، مگر ممبران نے سابقہ عہدیداران کو ہی واپس منتخب کیا۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:

صدر: محمد شفیع شیخ

نائب صدر: محمد محسن قاضی

جنرل سکریٹری: عبدالرزاق شیخ

جوائنٹ سکریٹری: عبدالرحیم

ارکان انتظامیہ: مہتاب علی اسماعیل، افتخار شیخ، محمد اکبر مُلا، عبدالشکور شیخ، امجد شیخ، ریاض خان، اقبال شیخ، یاسین صاحب ہونمئے، اٰمین چترگی۔


Share: