ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمن آئینی عدالت نے کینیڈا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں

جرمن آئینی عدالت نے کینیڈا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں

Thu, 13 Oct 2016 17:05:41    S.O. News Service

ؓبرلن 13اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کی اعلیٰ آئینی عدالت نے یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو روکنے سے متعلق تمام اپیلیں مستردکر دی ہیں۔ شہر کالسروئے میں آئینی عدالت نے تاہم اپنے فیصلے میں جرمن حکومت کو اس معاہدے کے حوالے سے کچھ ضوابط کا خیال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے اس تجارتی معاہدے میں جرمنی کو شامل ہونے سے روکنے کے لیے اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ یورپی کونسل کے وزراء رواں ماہ کی18تاریخ کو اس معاہدے کی باقاعدہ منظوری کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔


Share: