ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلاروس سزائے موت پر عمل درآمد ختم کرے: یورپی یونین

بیلاروس سزائے موت پر عمل درآمد ختم کرے: یورپی یونین

Tue, 11 Oct 2016 16:07:56    S.O. News Service

واشنگٹن،11؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین اور یورپی کونسل نے بیلاروس میں سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد پر کڑی تنقید کی ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی کے مطابق بیلاروس یورپ کا وہ واحد ملک ہے، جہاں سزائے موت کا قانون ابھی تک موجود ہے۔ ان کے بقول سزائے موت کو کسی دوسری سزا میں تبدیل کر دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزائے موت انسانی وقار سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ دنیا کے 104ممالک اپنے ہاں سزائے موت کو ختم کر چکے ہیں جبکہ 58ممالک میں اس پر فی الحال عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ گزشتہ برس پچیس ملکوں میں مجرموں کو سزائے موت دی گئی۔


Share: