ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی کے خاکروبوں کو گرم کھانے کی فراہمی

بی بی ایم پی کے خاکروبوں کو گرم کھانے کی فراہمی

Sat, 15 Oct 2016 11:52:51    S.O. News Service

بنگلورو،14؍اکتوبر(ایس اونیوز) آئندہ نومبر سے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے تحت کام کرنے والے تمام صفائی کرمچاریوں کو دوپہر کا گرم کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔یہ بات آج شہر کی میئر پدماوتی نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بلدی ادارے کی طرف سے صفائی کرمچاریوں کیلئے کھانے کا انتظام کیاجارہاہے۔ بی بی ایم پی کے تحت کام کرنے والے 28ہزار خاکروب اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسکان کے اشتراک سے یہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔اس اسکیم کے تحت ہفتہ میں چار دن دال چاول ، ایک دن بیسی بیلے باتھ ، ایک دن پلاؤ، اور ایک دن ریس بھات مہیا کرایا جائے گا۔اس کھانے کے عوض بی بی ایم پی ہر صفائی کرمچاری کی طرف سے 20 روپے ادا کرے گی۔ ہر دن صبح دس بجے اسکان کی طرف سے کھانے کی فراہمی کی جائے گی۔کھانے کیلئے برتن اور گلاس بی بی ایم پی کی طرف سے مہیا کرایا جائے گا۔


Share: