ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل شرالی میں کار کی ٹکر سے راہ گیر ہلاک؛ فرار ہونے کی کوشش میں کار کو چیک پوسٹ پر دھرلیا گیا

بھٹکل شرالی میں کار کی ٹکر سے راہ گیر ہلاک؛ فرار ہونے کی کوشش میں کار کو چیک پوسٹ پر دھرلیا گیا

Tue, 11 Oct 2016 21:22:38    S.O. News Service

بھٹکل 11/ اکتوبر (ایس او نیوز) یہاں شرالی ہائی وے پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک بزرگ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کیشو ناگپا شانبھاگ (77) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کاروار کے قریب کائیگا کا رہنے والا کیشو اپنی اہلیہ کے ساتھ دسہرہ تہوار کی چھٹیوں پر اپنے بھائی کے ساتھ خوشیاں منانے شرالی آیا تھا، آج شام قریب 8:30 بجے وہ شرالی نیشنل ہائی وے کو کراس کررہا تھا کہ اچانک کمٹہ سے بھٹکل کی طرف جانے والی ایک کار اس سے ٹکرا گئی۔ ٹکر لگتے ہی کار وہاں سے فرار ہوگئی۔ جبکہ کیشو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ عینی شاہدین نے فوری کار کا نمبر نوٹ کرلیا اور پولس کوانفارم کیا۔ جس کی بنیاد پر پولس نے سرپن کٹہ چیک پوسٹ پر متعلقہ کار کر پکڑ لیا۔

بنگلور نمبر پلیٹ والی کار کو پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

کیشو کی نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اصل میں مرڈیشور کے قریبی علاقہ بیلور کا رہنے والا تھا مگر ایک عرصہ سے کاروار کے قریب کائیگا میں ہی رہائش پذیر تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اُس کے بچے اور دیگر رشتہ دار کائیگا سے بھٹکل کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔


Share: