واشنگٹن،11؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برونڈی کی حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تین تفتیش کاروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برونڈی کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ اس عالمی ادارے کی اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس میں اس مشرقی افریقی ریاست کی حکومت پر انسانی حقوق کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت نے برونڈی میں جاری ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد بوجمبورا حکومت نے اس عدالت کی رکنیت سے اپنے دستبردار ہونے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔