نئی دہلی، 15؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج امید ظاہر کی کہ سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان پر دباؤ بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی روس اور چین کو متاثر کرنے کے قابل ہوں گے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ برکس ممالک سے ہمارے مخصوص مہمانوں کا ہم گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں،برکس دنیا کی آدھی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ دنیا کی جی ڈی پی کا 22فیصد تعمیر کرتا ہے،امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ا سپانسر دہشت گردی کے بارے میں برکس کے دیگر ارکان کو راضی کرنے کے قابل ہوں گے۔سنگھ نے کئی ٹویٹ کرکے کہا کہ اگر چین اور روس مشترکہ طور پر ہندوستان میں دہشت گردی انجام دے رہے رہنما اور ملزمان کو ہندوستان کو سونپنے کے لئے پاکستان پر دباؤ بنائیں گے تو پاکستان اس سے انکار نہیں کر سکے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم اپنی تقریر ی فن سے رہنماؤں کو قائل کرنے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مودی کیا آپ اپنے تقریری فن سے انہیں قائل کرنے کے قابل ہوں گے؟ مجھے پوری امید ہے کہ آپ ایسا کریں گے،آپ کو نیک خواہشات۔