دبئی 13اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دنیا کی چوتھے نمبر کی ٹیم کو اگر آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں اپنی پوزیشن کو بہتر کرنا ہے تو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں کم سے کم 4-1کے فرق سے جیتنی ہوگی۔بھارت(110)فی الحال نیوزی لینڈ(113)پوائنٹس سے تین پوائنٹس پیچھے ہے اور اگر اسے تیسرے مقام پر قابض ہونا ہے تو آئندہ سیریز 4-1یا اس سے بہتر فرق سے جیتنی ہوگی۔نیوزی لینڈ کے تیز بولر ٹرینٹ بولٹ سیریز کا تعارف دونوں ٹیموں میں سب سے اوپر گیندباز کے طور پر کریں گے جبکہ بھارت کے سب سے اوپر رینکنگ والے بولر روی چندرن اشون کو سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔بیٹنگ رینکنگ میں وراٹ کوہلی جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف 0-5سے وہائٹ واش کے بعد سب سے اوپر پر موجود آسٹریلیا نے اہم پوائنٹس گنوائے ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں آخری میچ میں 31رنز کی شکست کے دوران 173رنز کی اننگزسمیت سیریز میں کل 386رنز بنانے والے وارنر نو مقام کے فوائد سے پہلی بار سب سے اوپر 10میں پہنچ گئے ہیں۔